18

سفیر اقصی نواز نے الرحمہ ہسپتال کمپلیکس کا دورہ کیا۔

سفیر اقصی نواز نے الرحمہ ہسپتال کمپلیکس کا دورہ کیا۔

یاد رہے کہ الرحمہ ہسپتال کمپلیکس جبوتی کے مقامی نجی شعبے کے مشہور ہسپتالوں میں سے ایک ہیں۔

جبوتی(انٹرنیشنل ڈیسک)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق سفیر اقصیٰ نواز نے الرحمہ ہسپتال کمپلیکس کا دورہ کیا، جو کہ جبوتی کے مقامی نجی شعبے کے مشہور ہسپتالوں میں سے ایک ہے۔ 2002 سے قائم اور 2008 اور 2012 میں توسیع کی گئی الرحمہ ہسپتال جبوتی میں مقامی اور غیر ملکی کمیونٹیز کو معیاری خدمات فراہم کر رہا ہے۔ الرحمہ ٹیم نے سفیر کو مختلف شعبہ جات اور ہسپتال کی سہولیات کا تعارف کرایا۔150بستروں کی سہولت پر مشتمل یہ ہسپتال او پی ڈی، کارڈیالوجی، نیورولوجی، اور آرتھوپیڈک کلینک پیش کرتا ہے۔ دونوں فریقوں نے پاکستانی صحت کے اداروں اور سفارتخانے کے ساتھ صحت کے شعبے میں تعاون کو فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا، خاص طور پر استعداد کار میں اضافے اور تربیتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں