November 19, 2026

سکھر(بیورورپورٹ) رمضان المبارک کے دوران ریونیو ڈیپارٹمنٹ اور بیورو آف سپلائی سکھر کی جانب

IMG-20260331-WA0301

سکھر(بیورورپورٹ) رمضان المبارک کے دوران ریونیو ڈیپارٹمنٹ اور بیورو آف سپلائی سکھر کی جانب سےسکھر میں بچت بازار قائم کر کے عوام کو روزمرہ استعمال کی اشیاء پر ریلیف فراہم کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر سکھر نادر شہزاد خان نے افسران اور عملے کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ حکومت سندھ اور کمشنر سکھر ڈویژن کی ہدایات کے مطابق رمضان المبارک میں عوام کو سہولیات اور اشیاء خوردو نوش سستے نرخ پر فراہم کرنا ہماری ذمہ داری تھی تمام مقرر افسران اور عملے نے کامیابی سے ہمکنار کیا ۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنرنادر شہزاد خان نے روینیو اور بیورو آف سپلائی کے فہیم، شبیر میمن، وقار ابڑو، عبدالسلام پیچوہو، منیر تنیو سمیت 15 سے زائد افسران و عملے میں تعریفی اسناد تقسیم کیں۔اسناد حاصل کرنے والوں نے ڈپٹی کمشنر سکھر کا شکریہ ادا کیا۔