سکھر(بیورورپورٹ)سکھر میونسپل کارپوریشن (مکی شاہ ٹاﺅن )یونین کمیٹی 7شمس آباد کے چیئرمین
سکھر(بیورورپورٹ)سکھر میونسپل کارپوریشن (مکی شاہ ٹاﺅن )یونین کمیٹی 7شمس آباد کے چیئرمین حاجی وزیر علی مہر کا کہنا ہے کہ یوسی 7شمس آباد کے عوامی نمائندگان عوامی خدمت پر مکمل یقین رکھتے ہیں اور ہمارا مقصد علاقہ مکینوں کوہر ممکن بنیادی و بلدیاتی سہولیات فراہم کرنا ہے ، یوسی میںنکاسی نظام ، اسٹریٹ لائٹ ، فراہمی آب سمیت دیگر ترقیاتی کاموں کو پائیہ تکمیل تک پہنچایا جارہا ہے تاکہ علاقہ مکینوں کو ترقیاتی کاموں کے حوالے سے درپیش مشکلات حل ہوسکے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز یونین کمیٹی کے خصوصی فنڈز سے (تقریباً) 19 لاکھ روپے سے زائد بچت رقم سے یوسی کے زیر سائیہ چلنے والی گرلز سلائی سینٹر میں سے فارغ التحصیل ہونے والی 81طلباءمیں سلائی مشین ، روزگار حصول کیلئے 12عدد ہاتھ گاڑیاں اور ایک عدد وہیل چیئر تقسیم تقریب سے خطاب اور بعد ازیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ، تقریب میں وائس چیئرمین محمد سلیم ابڑو ، کونسلرز فاروق میمن ، اختر میمن ، اسحاق بروہی ،محمد اشرف ، آصف لاڑک ، ماجد بھٹو ، رادھے مل ، بشریٰ بی بی ، عروج خان ، یوسی سیکریٹری سلیم اللہ میمن ، عامر بھٹو و دیگر علاقہ معززین سمیت دیگر متعلقہ یوسی اسٹاف و علاقہ معززین نے شرکت کی۔انہوں نے مزید کہا کہ کہ عوام کی خدمت کرنے سے دل کوروحانی سکوں ملتا ہے اورجب تک زندہ ہیں عوام اور علاقہ مکینوں کی فلاح وبہبود کیلئے کام کرتے رہے گے ،ہماری عوامی و بلدیاتی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے اور اب ماضی میں کئے جانے والے وعدوں کے مطابق مستقبل میں بھی ہماری خدمات جاری و ساری ہے،زرکاءتقریب سے خطاب کے دوران انہوں نے مزید کہا کہ یہ کوئی مدد نہیں ہے ہم عوام کے فنڈز سے ہی عوام کی خدمت کر رہے ہیں ان کا کہنا تھا کہ یوسی فنڈ سے قائم کردہ سلائی سینٹر میں خواتین و علاقہ کی بچیاں سلائی سیکھ کر باعزت روزگار حاصل کررہی ہیںجو ہمارے لئے باعث فخر بات ہے ، انہوں نے علاقہ مکینوں سے اپیل کی ہے وہ اپنی یوسی میں صفائی ستھرائی کو اپنائے اور عملے کیساتھ تعاون کریںتاکہ دیگر یوسیز کے مقابلے میں ہماری یوسی کواچھا مقام حاصل ہو سکے۔