November 19, 2026

سکھر(بیورورپورٹ)سکھر انتظامیہ کی مجرمانہ غفلت ، شہر میں ٹریفک جام ، نو پارکنگ نے شہریوں کو زندگی

IMG-20260331-WA0299(1)

سکھر(بیورورپورٹ)سکھر انتظامیہ کی مجرمانہ غفلت ، شہر میں ٹریفک جام ، نو پارکنگ نے شہریوں کو زندگی اجیرن بنا رکھی ہے ، شہر کے مصروف ترین تجارتی و کاروباری مراکز کے بعد گھنٹہ گھر چاڑی کو بھی غیر قانونی پارکنگ زون بنانے کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہے ، گھنٹہ گھر چاڑی پرقائم غیر قانونی پارکنگ ایریا کے بعد اب گھنٹہ گھر کی مکمل چاڑی پر چھوٹی بڑی گاڑیاں پارک کرائی جارہی ہے جس کی وجہ سے دونوں اطراف سے آنے اور جانے والی مسافر گاڑیوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور کئی کئی گھنٹے ٹریفک جام ہونے کی وجہ سے شہریوں کو تکلیف اٹھانا پڑ رہی ہے تاہم عوامی شکایات کے باوجود گھنٹہ گھر چاڑی سے غیر قانونی پارکنگ ایریا ختم نہیں کرایا جا سکا ہے ، دوسری جانب شہری و سماجی حلقوں نے سکھر انتظامیہ بلخصوص سکھر میونسپل کارپوریشن کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ سکھر میونسپل کارپوریشن بااثر افراد کے کہنے پر پارکنگ کا ٹھیکہ تو دے دیتی ہے لیکن اس پارکنگ کا ایریا مختص نہیں کرتی اور ٹھیکہ دار اپنی مرضی سے جہاں چاہئے گاڑی کھڑا کردیتا ہے، زرائع کے مطابق گھنٹہ گھر چاڑی پر پارکنگ ایریا کا ٹھیکہ سکھر انتظامیہ کے اعلیٰ افسر نے حاصل کر رکھا ہے اور اس نے اپنے کارندے کھڑے کر دیئے ہیں جو غیر قانونی پارکنگ ایریا سے فیس وصول کرتے ہیں ، شہری حلقوں نے بالا حکام سے نوٹس لیکر گھنٹہ گھر چاڑی کو پارکنگ ایریا بنائے جانے کا نوٹس لیکر ملوث افسراور عملے کے خلاف بھی محکمہ جاتی کاروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔