November 19, 2026

سکھر(بیورورپورٹ)یونائیٹڈ سندھ گورنمنٹ کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کی جانب سےعید ملن پارٹی کا انعقاد،

IMG-20260331-WA0298

سکھر(بیورورپورٹ)یونائیٹڈ سندھ گورنمنٹ کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کی جانب سےعید ملن پارٹی کا انعقاد، ٹھیکیداروں کے مسائل حل کرنے کا عزم تفصیلات کے مطابق یونائیٹڈ سندھ گورنمنٹ کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کی جانب سے عید الفطر کے پرمسرت موقع پر ایک پروقار عید ملن پارٹی کا انعقاد کیا گیا تقریب کے مہمان خصوصی پاکستان پیپلز پارٹی ضلع سکھر کے صدر سید جاوید علی شاہ اور جنرل سیکرٹری ویرم خان مہر تھے جبکہ دیگر مہمان گرامی میں یونائیٹڈ سندھ گورنمنٹ کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کے صدر و قائمقام صدر انجمن اتحاد عباسیہ صوبہ سندھ عاشق علی عباسی ، یونائیٹڈ سندھ گورنمنٹ کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کے کے جنرل سیکریٹری علی مردان سروہی،زوار بابر حسین ابڑو و یونائیٹڈ سندھ گورنمنٹ کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کے عہدے داروں سمیت ممبران و معزز شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ،تقریب سے مہمان گرامی نے خطاب کرتے ہوئے عید کی خوشیوں کو باہمی اتحاد اور یگانگت کے ساتھ منانے پر زور دیتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کی پالیسیوں اور عوامی خدمات کی کارکردگی پیش کرتے ہوئے کہا کہ پی پی حکومت عوامی فلاح و بہبود کے لیے کوشاں ہے اور کنٹریکٹر برادری کو درپیش مسائل کے حل کے لیے سنجیدہ اقدامات کیے جائیں گےتقریب سے ایسوسی ایشن کے عہدیداران نے خطاب کرتے ہوئے ٹھیکیداروں کو درپیش مشکلات، ادائیگیوں میں تاخیر اور دیگر مسائل پر روشنی ڈالی اور مطالبہ کیا کہ ان مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے۔اختتام تقریب میزبانوں کی جانب سے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا گیا اور شرکاء کی جانب سے اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ کنٹریکٹرز کے حقوق کے تحفظ اور ترقیاتی کاموں کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔