سکھر(بیورورپورٹ) کمشنر سکھر ڈویژن عابد سلیم قریشی نے گورنمنٹ بوائز ہائیر سیکنڈری اسکول پنو
سکھر(بیورورپورٹ) کمشنر سکھر ڈویژن عابد سلیم قریشی نے گورنمنٹ بوائز ہائیر سیکنڈری اسکول پنو علاقل کے دورے پر پہنچ کر امتحانی مراکز کا دورہ کیا، اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر پنوعاقل عروۃ الوثقی!، اسسٹنٹ کمشنر جنرل ارسلان پھلپوٹو، مختیارکار پنو عاقل اور دیگر افسران ان کے ہمراہ موجود تھے۔ کمشنر سکھر عابد سلیم قریشی نے سکھر بورڈ کے جاری میٹریکیولیشن کے امتحانات کا جائزہ لینے کے لیے گورنمنٹ بوائز ہائیر سیکنڈری اسکول پنو عاقل کے امتحانی مرکز کا دورہ کر کے کلاس رومز کا جائزہ لیا۔ انہوں نے امتحانی مرکز میں ضبط کردہ موبائل فونز دیکھ کر ایکسٹرنل ایکسٹرنل مشتاق احمد شیخ، اسکول پرنسپل عبدالقیوم واگھو اور انویجیلیٹرز کو ہدایت کی کہ طلباء کو سختی سے تاکید کی جائے کہ آئندہ امتحانی مرکز میں موبائل فون ہرگز نہ لائیں، کاپی کلچر دیمک کی طرح ہے جو ہمارے طلباء کی اہلیت کا خاتمہ کر دیتا ہے۔
کمشنر سکھر نے اسکول انتظامیہ کو ہدایت کی کہ طلباء کے لیے کلاس رومز میں مناسب روشنی اور پینے کے صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ اس موقع پر سکھر تعلیمی بورڈ کی 5ـممبرز پر مشتمل اسپیشل ٹیم نے بھی امتحانی مرحلے کا جائزہ لینے کے لیے اسکول کا دورہ کیا۔