November 19, 2026

سکھر (بیورورپورٹ) میلاد مصطفےٰ کمیٹی کے سینئر ممبر محمد شبیر شیخ کی اہلیہ اور میلاد مصطفےٰ

IMG-20260331-WA0276

سکھر (بیورورپورٹ) میلاد مصطفےٰ کمیٹی کے سینئر ممبر محمد شبیر شیخ کی اہلیہ اور میلاد مصطفےٰ کمیٹی پاک کالونی سکھر کے عہدیداران محمد علی، محمد عادل ، محمد زبیر کی والدہ محترمہ کے ایصال ثواب کےلئے ان کی رہائشگاہ پر فاتحہ خوانی ، قرآن خوانی، محفل نعت کا اہتمام کیا گیا جس میں خطاب کرتے ہوئے نوجوان اسلامی اسکالر مفتی محمد عسجد نعمان قادری اور میلاد مصطفے کمیٹی پاکستان کے بانی چیرمین غیاث الدین قادری نے کہا کہ ایصال ثواب کے اجتماعات یا محافل رسم و رواج نہیں بلکہ مرحومین کےلئے پیش قیمت خزینہ ہے مرحوم کو ثواب پہنچانا احسن اور نیک اعمال میں سے ہے ایصال ثواب کی محفل میں میلاد مصطفےٰ کمیٹی کے کے جنرل سیکرٹری شکیل احمد صدیقی، ناٸب صدر مولانا نصیر احمد شیخ، آل سکھر تاجر اتحاد روہڑی کے صدر محمد کاشف قاضی، آل سکھر تاجر اتحاد روہڑی کے جنرل سیکریٹری شہزادہ محمد توقیر انصاری، محمد احمد خان قادری فیضوی، تاجر رہنما محمد شاہد مہران مرکز والے، حاجی محمد یونس ملک، محمد شفیق شیخ، محمد رفیق شیخ، غلام مصطفی قریشی،محمد عامر مغل،محمد طارق اور دیگر نے شرکت کی جبکہ وطن عزیز پاکستان کے مشہور و معروف ثنا خواں الحاج عدنان رضا قادری اور دیگر نے نعت خوانی کی سعادت حاصل کی مفتی عسجد قادری اور غیاث الدین قادری کا کہنا تھا کہ مرحومین کےلئے ایصال ثواب ایک تحفہ ہے۔فوت ہونے کے بعد اعمال کا سلسلہ منقطع ہوجاتا ہے لیکن 3 چیزیں ایسی ہیں جو قبر میں بھی فائدہ دیتی ہیں، صدقہ جاریہ، ایسا کام جس سے لوگ فائدہ اٹھائیں، دوسرا وہ علم جس سے لوگ درس و تدریس کریں اور ہدایت کا سبب بنے ، تیسرا یہ کہ نیک اولاد جو اپنے بزرگوں، والدین، مرحومین کےلئے دعا کرتی رہے ایصال ثواب کرتی رہے آخر میں درود و سلام پیش کیا گیا اور دعا کی گٸ جبکہ شرکائے محفل کےلئے طعام کا اہتمام کیا گیا تھا۔