November 17, 2026

سکھر ہائی کورٹ خالد محمود سومرو قتل کیس کی سماعت ملتوی، فریقین کے دلائل جمعہ کو ہوں گے

Screenshot_2026-03-30_122156

سکھر ہائی کورٹ خالد محمود سومرو قتل کیس کی سماعت ملتوی، فریقین کے دلائل جمعہ کو ہوں گے

سکھر(بیورورپورٹ)سندھ ہائی کورٹ کے سکھر بنچ کی 2 رکنی بینچ، جسٹس محمود اے خان اور جسٹس محمد عبدالرحمان نے شہید خالد محمود سومرو قتل کیس میں دائر اپیلوں اور نظرثانی کی درخواستوں پر سماعت کی۔ عدالت نے تمام درخواستوں پر سماعت مکمل کرنے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا تھا، تاہم بعد ازاں سماعت کی تاریخ 21 اپریل مقرر کر دی گئی۔عدالت کے اندر فریادی (مدعی) کی جانب سے مولانا ناصر محمود سومرو، وکیل اطہر عباس سولنگی، طارق سومرو، مولانا محمد صالح انڙ، حافظ عبدالحمید مہر اور وکیل سکندر جونیجو پیش ہوئے۔ جبکہ جوابدار (ملزمان) کی طرف سے وکیل فاروق پیرزادو اور دیگر متعلقہ افراد بھی موجود تھے۔سماعت کے دوران عدالت نے جوابدار فریق کو ہدایت کی کہ وہ اپنا موقف تحریری شکل میں عدالت میں پیش کریں۔ عدالت نے کیس کی مزید کارروائی کے لیے اگلی تاریخ 21 اپریل مقرر کر دی۔واضح رہے کہ نومبر 2025 میں سکھر کی انسداد دہشت گردی عدالت نے شہید خالد محمود سومرو قتل کیس میں ملزمان حنیف بھٹو، مشتاق مہر، الطاف بھٹو سمیت 6 افراد کو عمر قید کی سزا سنائی تھی۔اس فیصلے کے خلاف دونوں جانب سے اپیلیں دائر کی گئی ہیں۔ فریادی (مدعی) کی جانب سے ملزمان کو عمر قید کی بجائے سزائے موت دلوانے کے لیے نظرثانی کی درخواست داخل کی گئی ہے، جبکہ ملزمان (جوابدار) کی جانب سے بھی عمر قید کی سزا کے خلاف اپیل دائر کی گئی ہے۔یاد رہے کہ تقریباً 12 سال قبل سکھر کے گلشن اقبال مسجد میں نماز کے دوران مسلح افراد نے فائرنگ کر کے جے یو آئی (جمعیت علمائے اسلام) کے رہنما اور سینیٹر خالد محمود سومرو کو شہید کر دیا تھا۔