October 28, 2026

وہاڑی (محمدمعظم جوئیہ ) ڈپٹی کمشنر وہاڑی سید آصف حسین شاہ نے ہسپتال میں مریضوں کی رہنمائی کیلئے سٹاف کی ڈیوٹیاں لگانے کا حکم دیا اور کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایت پر ہسپتالوں میں علاج کو مزید بہتر بنانا اولین ترجیح ہے ہسپتال میں مریضوں کو متعلقہ ڈاکٹرز، سٹاف، ٹیسٹوں کیلئے لیبارٹری، ایکسرے لیب تک رسائی آسان بنانے کیلئے فوری عملہ کی

IMG-20240923-WA0227

وہاڑی (محمدمعظم جوئیہ ) ڈپٹی کمشنر وہاڑی سید آصف حسین شاہ نے ہسپتال میں مریضوں کی رہنمائی کیلئے سٹاف کی ڈیوٹیاں لگانے کا حکم دیا اور کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایت پر ہسپتالوں میں علاج کو مزید بہتر بنانا اولین ترجیح ہے ہسپتال میں مریضوں کو متعلقہ ڈاکٹرز، سٹاف، ٹیسٹوں کیلئے لیبارٹری، ایکسرے لیب تک رسائی آسان بنانے کیلئے فوری عملہ کی ڈیوٹیاں لگائی جائیں اور مریضوں کی رہنمائی کی جائے تاکہ مریضوں کو کسی قسم کی پریشانی نہ ہو۔ یہ بات ڈپٹی کمشنر نے ڈی ایچ کیو ہسپتال کے دورہ کے موقع پر مختلف وارڈز، ایکسرے لیب، ادویات سٹور اور پرچی سسٹم کا معائنہ کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے ڈاکٹرز کی حاضری،مریضوں کے ریکارڈ، صفائی ستھرائی،ایکسرے لیب، فارمیسی میں ادویات کی دستیابی و سٹاک اور پرچی سسٹم کی جانچ پڑتال بھی کی ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال میں مریضوں کے مسائل بھی سنے اور مریضوں کو بہترین علاج معالجہ یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ہسپتالوں میں علاج کی مزید بہتری کیلئے دورے جاری ہیں ہسپتال سے کوئی مریض طبی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے مایوس ہو کر نہ جائے مریضوں کو علاج معالجہ کی فراہمی میں سستی یا غفلت برداشت نہیں کی جائے گی اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس مظفر خان، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر فہد وحید اور ایم ایس بھی ہمراہ تھے