October 28, 2026

وہاڑی (محمدمعظم جوئیہ ) انچارج/ سب انسپکٹر پٹرولنگ پوسٹ 62 ڈبلیو بی وہاڑی محمد عابد نے کہا ہے کہ رواں ماہ کے دوران 05 مقدمات درج کئے گئے ہیں جن میں پبلک ٹرانسپورٹ میں ایل پی جی کے استعمال پر 4 مقدمات اور موٹر سا ئیکل پر بوگس نمبر پلیٹ لگانے پر ایک مقدمہ درج کروایا گیا ہے۔ انہوں نے مراسلہ میں بتایا کہ

IMG-20240923-WA0226

وہاڑی (محمدمعظم جوئیہ ) انچارج/ سب انسپکٹر پٹرولنگ پوسٹ 62 ڈبلیو بی وہاڑی محمد عابد نے کہا ہے کہ رواں ماہ کے دوران 05 مقدمات درج کئے گئے ہیں جن میں پبلک ٹرانسپورٹ میں ایل پی جی کے استعمال پر 4 مقدمات اور موٹر سا ئیکل پر بوگس نمبر پلیٹ لگانے پر ایک مقدمہ درج کروایا گیا ہے۔ انہوں نے مراسلہ میں بتایا کہ حکومت پنجاب کے احکامات کے تحت طلباء کو سکول لے جانیوالی ہمہ قسم ٹرانسپورٹ میں اوور لوڈنگ پر زیرو ٹالرینس پالیسی پہ عمل درآمد کو یقینی بنایا جا رہا ہے سکول اور کالجز میں طلباء کو بھی اس بارے میں بریف کیا جارہا ہے کہ وہ سکول آتے جاتے وقت بسوں کی چھتوں اور پا?یدان پر مت سوار ہوں۔ موبا?ل ایجوکیشن یونٹ کیتحت اڈا پٹھہ راجباہ اور پپلی اڈا میں لوگوں کو ٹریفک قوانین پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے لیکچرز کا اہتمام کیا گیاہے
انچارج پوسٹ نے کہا کہ ٹریفک قوانین پر عمل درآمد کو یقینی بنا?یں موٹر سا?یکل سوار ہیلمٹ پہنیں،دوران ڈرائیونگ موبائل فون کا استعمال نہ کریں۔انہوں نے بتایا کہ دوران گشت 15 افراد کو مختلف معاونت مہیا کی گئی ہیں۔ پوسٹ کے بیٹ میں چھ عارضی تجاوزات کو بھی ختم کرایا گیا ہے۔یہ انچارج پٹرولنگ پوسٹ62ڈبلیو بی محمد عابد کی طرف سے جاری کر دہ مراسلہ میں کہی گئی