October 28, 2026

وہاڑی (محمدمعظم جوئیہ ) اسسٹنٹ کمشنر وہاڑی غزالہ کنول نے دانیوال میں سپیشل ایجو کیشن سنٹر اور گورنمنٹ بوائز سکول کا دورہ کیا انہوں نے سکول میں تعلیمی و انتظامی امور کا جائزہ لیا اورسکول انتظامیہ کو ہدایت کی کہ طلبا کو بہترین تعلیم و سہولیات کی فراہمی میں کوئی

IMG-20240923-WA0225

وہاڑی (محمدمعظم جوئیہ ) اسسٹنٹ کمشنر وہاڑی غزالہ کنول نے دانیوال میں سپیشل ایجو کیشن سنٹر اور گورنمنٹ بوائز سکول کا دورہ کیا انہوں نے سکول میں تعلیمی و انتظامی امور کا جائزہ لیا اورسکول انتظامیہ کو ہدایت کی کہ طلبا کو بہترین تعلیم و سہولیات کی فراہمی میں کوئی کسر نہ اٹھا رکھی جائے اساتذہ اپنی حاضری کو یقینی بنائیں بچوں کی جدید دور کے تقاضوں کے مطابق تعلیم وتربیت کریں سکول میں صفائی ستھرائی،پینے کے صاف پانی فراہمی اور دیگر امور کو بہتر بنایا جائے۔ اسسٹنٹ کمشنر غزالہ کنول نے طلبا کی تعلیمی استعداد کار چیک کرنے کیلئے مختلف سوالات بھی کئے اور اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے بچوں کو مزید محنت اور لگن سے تعلیم حاصل کرنے پر زور دیا