November 28, 2026

*بلوچستان سے تعلق رکھنے والے واحد میچ ریفری ڈاکٹر محمد اسلم کو بدقسمتی سے صرف صوبہ بلوچستان سے ہونے کی بنیاد پر PSL میں بطور میچ ریفری موقع نہیں دیا گیا۔*

IMG-20260329-WA0097

*بلوچستان سے تعلق رکھنے والے واحد میچ ریفری ڈاکٹر محمد اسلم کو بدقسمتی سے صرف صوبہ بلوچستان سے ہونے کی بنیاد پر PSL میں بطور میچ ریفری موقع نہیں دیا گیا۔*

پاکستان کرکٹ بورڈ کی میچ ریفریز کی سینیارٹی لسٹ میں وہ دوسرے نمبر پر ہیں، جبکہ اعلیٰ تعلیم کے لحاظ سے پہلے نمبر پر ہیں۔ انہوں نے Sports Sciences & Physical Education میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔

اس کے علاوہ وہ پاکستان ڈومیسٹک کرکٹ میں 38 فرسٹ کلاس میچز میں بطور میچ ریفری خدمات انجام دے چکے ہیں، جبکہ ان سے جونیئر، کم تعلیم یافتہ اور نان فرسٹ کلاس کرکٹرز کو PSL میں بطور میچ ریفری مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں۔ اس طرح بلوچستان کے لوگوں کو نظر انداز کیا جا رہا ہے۔

*لہٰذا وزیرِ اعظم پاکستان شہباز شریف صاحب، چیف آف آرمی اسٹاف عاصم منیر صاحب، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی صاحب، اور وزیرِ اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی صاحب سے درخواست ہے کہ ڈاکٹر محمد اسلم (میچ ریفری) کو انصاف فراہم کیا جائے*