November 28, 2026

*این اے-256 خضدار ضمنی الیکشن* *اہم سیاسی شخصیات کا اتحاد، آغا شکیل خضداری کے

IMG-20260329-WA0098

*این اے-256 خضدار ضمنی الیکشن*

*اہم سیاسی شخصیات کا اتحاد، آغا شکیل خضداری کے حق میں بڑا اعلان، ڈاکٹر مراد مینگل اور ساتھیوں کی آغا شکیل خضداری کی مکمل حمایت*

این اے-256 خضدار کے آزاد امیدوار آغا شکیل احمد خضداری، میئر میونسپل کارپوریشن خضدار میر محمد آصف جمالدینی، سردار عزیز محمد عمرانی، سردار بلند خان غلامانی و دیگر سینئر رہنماؤں نے رئیس محمد علی آباد کانک میں معروف سیاسی و سماجی رہنما ڈاکٹر محمد مراد مینگل سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔

اس موقع پر منعقدہ تقریب کے دوران خضدار کی ہر دلعزیز سیاسی و سماجی شخصیت ڈاکٹر محمد مراد مینگل نے اپنے خاندان اور عزیز و اقارب کے ہمراہ این اے-256 خضدار کے ضمنی انتخابات میں آزاد امیدوار آغا شکیل احمد خضداری کی مکمل حمایت کا اعلان کر دیا۔

آغا شکیل احمد خضداری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ متحد اور منظم ہوئے بغیر ترقی کا خواب شرمندۂ تعبیر نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے کہا کہ اجتماعی مفادات کے تحفظ اور علاقے کی ترقی کے لیے اتحاد ناگزیر ہے۔ ڈاکٹر محمد مراد مینگل اور ان کے خاندان کی حمایت کا خیرمقدم کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ خوش آئند امر ہے کہ لوگ رنگ و نسل اور دیگر تعصبات سے بالاتر ہو کر ایک پلیٹ فارم پر جمع ہو رہے ہیں، جو تبدیلی اور خوشحال مستقبل کی جانب مثبت قدم ہے۔

اس موقع پر ڈاکٹر محمد مراد مینگل نے این اے-256 خضدار کے ضمنی انتخابات میں آغا شکیل احمد خضداری کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے یقین دلایا کہ 5 اپریل کو ہونے والے ضمنی انتخابات میں آغا شکیل احمد خضداری کو بھاری اکثریت سے کامیاب بنایا جائے گا۔

تقریب میں رئیس ثناء اللہ مینگل، جہانزیب مراد مینگل،مصیب مراد مینگل، جنید مراد مینگل، جمشید مراد مینگل، کاکا حمید، سیف اللہ ملازئی، کونسلر علی اکبر زہری، بابو ثناء اللّٰہ، عرفان گنگو، رئیس طاہر اور دیگر بھی موجود تھے۔