November 28, 2026

پاکستان کی جانب سے ایران کے ساتھ تجارت میں عارضی سہولت، متعدد اشیاء کی برآمد کی اجازت

Screenshot_2026-03-28_003611

پاکستان کی جانب سے ایران کے ساتھ تجارت میں عارضی سہولت، متعدد اشیاء کی برآمد کی اجازت

اسلام آباد: پاکستان نے ایران کو چاول، سمندری خوراک، پھل، سبزیاں، گوشت اور ادویات سمیت مختلف اشیاء کی برآمد کی اجازت دے دی ہے، جو عارضی تجارتی سہولت کے تحت ممکن بنائی گئی ہے۔

وزارتِ تجارت پاکستان کے مطابق ایران اور وسطی ایشیائی ممالک کے ذریعے ہونے والی برآمدات کے لیے بینک گارنٹی اور لیٹر آف کریڈٹ جیسی شرائط میں نرمی کر دی گئی ہے، جس سے برآمدکنندگان کو آسانی حاصل ہوگی۔

وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان کا کہنا ہے کہ یہ تین ماہ کی رعایت تجارتی لاگت میں کمی، برآمدات میں اضافہ اور علاقائی اقتصادی روابط کو مضبوط بنانے میں مددگار ثابت ہوگی۔

یہ پالیسی 24 مارچ سے 21 جون 2026 تک نافذ العمل رہے گی۔