October 28, 2026

ٹوبہ ٹیک سنگھ (افضل کھیتران ڈسٹرکٹ بیورو چیف ٹوبہ ٹیک سنگھ چیئرمین ینگ جرنلسٹ پریس کلب کمالیہ)وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات کی روشنی میںٹوبہ ٹیک سنگھ میں صبح دس سے ساڑھے گیارہ بجے کے دوران ڈپٹی کمشنر سمیت تحصیلوں کے تمام افسران عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے اپنے

IMG-20240923-WA0198

ٹوبہ ٹیک سنگھ (افضل کھیتران ڈسٹرکٹ بیورو چیف ٹوبہ ٹیک سنگھ چیئرمین ینگ جرنلسٹ پریس کلب کمالیہ)وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات کی روشنی میںٹوبہ ٹیک سنگھ میں صبح دس سے ساڑھے گیارہ بجے کے دوران ڈپٹی کمشنر سمیت تحصیلوں کے تمام افسران عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے اپنے دفاتر میں موجود رہتے ہیں،اسی تسلسل کے پیش نظر ڈی سی آفس میں ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو نے روزانہ کی طرح آج بھی سائلین کے مسائل سنے اور انکے فوری حل کیلئے احکامات جاری کیے۔شہریوں نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے مثالی اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان اوقات میں تمام افسران اپنے دفاتر میں ہونے سے شکایات و مسائل کا ازالہ ممکن ہوا ہے۔ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق تمام افسران اپنے دفاتر میں بیٹھنے اور شہریوں کے مسائل سننے کے پابند ہیں،انہوں نے کہا وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کا یہ اقدام قابل تحسین ہے،سائلین بلاروک ٹوک میرے آفس میں آ کر اپنے مسائل بیان کر سکتے ہیں
۔۔۔٭٭٭۔۔۔