نورپورتھل (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈاکٹر ہارون احمد شیراز، اسسٹنٹ کمشنر تحصیل نورپورتھل نے “ستھرا
نورپورتھل (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈاکٹر ہارون احمد شیراز، اسسٹنٹ کمشنر تحصیل نورپورتھل نے “ستھرا پنجاب” مہم کے تحت صفائی ستھرائی کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے متعلقہ عملے کی کارکردگی کا معائنہ کیا اور صفائی کے معیار کو مزید بہتر بنانے کی ہدایات جاری کیں۔
انسپکشن کے دوران اسسٹنٹ کمشنر نے شہر کے مختلف اہم مقامات، بازاروں اور رہائشی علاقوں میں صفائی کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے موقع پر موجود عملے کو ہدایت کی کہ کوڑا کرکٹ کی بروقت تلفی یقینی بنائی جائے اور نالوں کی صفائی کے عمل کو مزید مؤثر بنایا جائے تاکہ شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کیا جا سکے۔
ڈاکٹر ہارون احمد شیراز نے اس بات پر زور دیا کہ “ستھرا پنجاب” مہم کو کامیاب بنانے کے لیے تمام متعلقہ اداروں کو باہمی تعاون کے ساتھ کام کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ صفائی نصف ایمان ہے اور اس ضمن میں عوام کو بھی اپنی ذمہ داری کا احساس کرنا چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ صفائی کے نظام میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ اس موقع پر انہوں نے شہریوں سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے اردگرد کے ماحول کو صاف رکھنے میں انتظامیہ کا ساتھ دیں۔
اسسٹنٹ کمشنر نے “ستھرا پنجاب” ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ہدایت کی کہ صفائی کے عمل کو مستقل بنیادوں پر جاری رکھا جائے تاکہ شہر کو صاف، صحت مند اور خوبصورت بنایا جا سکے۔