October 15, 2026

میرپور ساکرو:(سید زبیر حسین شاہ) میرپور ساکرو کے سینئر صحافی محمد ملاح کے گھر

IMG-20260328-WA0248

میرپور ساکرو:(سید زبیر حسین شاہ)
میرپور ساکرو کے سینئر صحافی محمد ملاح کے گھر پر رات کو حملہ کیا گیا۔ صحافی محمد ملاح اپنے بیٹوں سمیت زخمی ہو گئے۔ مقامی صحافیوں نے پریس کلب کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے حملہ آوروں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔
صحافی محمد ملاح نے احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ رات دیر سے نثار، طفیل، عمران سمیت تقریباً 15 افراد آئے اور میرے گھر پر حملہ کیا۔ انہوں نے مجھ پر، میرے بیٹوں اور گھر کی خواتین پر بھی تشدد کیا۔ زخمیوں میں محمد ملاح، حسن علی، نواز تنویر، محرم مکرم اور محمد الیاس شامل ہیں۔
مقامی صحافی محمد ملاح نے مزید بتایا کہ پولیس نے ابھی تک کسی کو گرفتار نہیں کیا۔ پولیس کارروائی کرنے کے بجائے ہمارے دو افراد کو تھانے میں بٹھا کر رکھا ہوا ہے۔
انہوں نے ایس ایس پی ٹھٹھہ سے مطالبہ کیا ہے کہ فوراً حملہ آوروں کو گرفتار کر کے ہمیں انصاف فراہم کیا جائے۔