اداکار حمزہ علی عباسی کی بہن ڈاکٹر فضیلہ عباسی مبینہ منی لانڈرنگ کیس کے باعث قانونی مشکلات میں گھِر گئی ہیں۔
رپورٹس کے مطابق اسلام آباد کی ایک سیشن عدالت نے ڈاکٹر فضیلہ عباسی کی عبوری ضمانت منسوخ کردی ہے، جس کے بعد ان کے خلاف جاری تحقیقات میں پیش رفت متوقع ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل بھی ان کا نام اس کیس میں سامنے آچکا تھا، تاہم اب معاملہ دوبارہ شدت اختیار کرگیا ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق ڈاکٹر فضیلہ عباسی کے 22 بینک اکاؤنٹس میں تقریباً 25 ارب روپے کی بڑی رقم جمع کرائی گئی، جسے بعد ازاں دبئی اور امریکا منتقل کیا گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس رقم کے ذرائع تاحال واضح نہیں ہوسکے۔ اس سے پہلے اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایک کیس کو بند کردیا تھا، تاہم ایف آئی اے کی جانب سے دائر اپیل منظور ہونے کے بعد دوسرا کیس بھی دوبارہ بحال کردیا گیا ہے
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]