خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے وزارتِ مواصلات و رکنِ قومی اسمبلی انجینئر ملک گل اصغر خان بگھور کے کوآرڈینیٹر
خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے وزارتِ مواصلات و رکنِ قومی اسمبلی انجینئر ملک گل اصغر خان بگھور کے کوآرڈینیٹر ایڈووکیٹ ملک وقاص احمد بگھور نے کہا ہے کہ بے لوث عوامی خدمت ہی ہماری سیاست کا بنیادی مقصد ہے اور ہم ہر ممکن وسائل بروئے کار لاتے ہوئے عوامی مسائل کے فوری اور دیرپا حل کے لیے عملی اقدامات کر رہے ہیں۔
میڈیا سے تفصیلی گفتگو کرتے ہوئے ایڈووکیٹ ملک وقاص احمد بگھور نے کہا کہ حلقے میں ترقیاتی منصوبوں کا دائرہ کار مسلسل بڑھایا جا رہا ہے، جس میں بالخصوص سڑکوں کی تعمیر و بحالی، دیہی و شہری رابطہ سڑکوں کی بہتری، سیوریج سسٹم کی اپ گریڈیشن اور پینے کے صاف پانی کی فراہمی جیسے منصوبے شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزارتِ مواصلات کے پلیٹ فارم سے عوام کو جدید سفری سہولیات فراہم کرنے کے لیے مربوط حکمت عملی کے تحت کام جاری ہے تاکہ عوام کو آمدورفت میں درپیش مشکلات سے نجات دلائی جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ انجینئر ملک گل اصغر خان بگھور کی قیادت میں علاقے میں ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہیں اور حکومت کی عوام دوست پالیسیوں کے ثمرات نچلی سطح تک منتقل کیے جا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حلقے کے دور دراز علاقوں کو بھی ترقی کے دھارے میں شامل کرنے کے لیے خصوصی توجہ دی جا رہی ہے تاکہ کوئی بھی علاقہ بنیادی سہولیات سے محروم نہ رہے۔
ملک وقاص احمد بگھور نے کہا کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر عوامی وفود سے ملاقات کرتے ہیں، ان کے مسائل سنتے ہیں اور فوری حل کے لیے متعلقہ اداروں سے رابطہ کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صحت، تعلیم اور انفراسٹریکچر کے شعبوں میں بہتری کے لیے بھی بھرپور اقدامات کیے جا رہے ہیں تاکہ عوام کو معیاری سہولیات میسر آ سکیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرنا، میرٹ کا فروغ اور شفافیت کو یقینی بنانا بھی ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن اور ناانصافی کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں اور عوام کے حقوق کے تحفظ کے لیے ہر سطح پر آواز بلند کی جائے گی۔
ایڈووکیٹ ملک وقاص احمد بگھور نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ عوام کے اعتماد پر پورا اترنے کے لیے دن رات محنت جاری رکھیں گے اور کسی بھی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہماری سیاست کا مقصد صرف اور صرف عوام کی خدمت اور ان کی زندگیوں میں آسانی پیدا کرنا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کے جاری ترقیاتی منصوبے علاقے کی تقدیر بدلنے میں اہم کردار ادا کریں گے اور انشاء اللہ جلد ہی عوام کو ان منصوبوں کے مثبت نتائج نظر آئیں گے۔