جھنگ (محمد ناصر ) جھنگ میں غیر معیاری کھانے کھا کر شہری بیمار پڑنے لگے تلی ہوئی مچھلی غیر معیاری تیل میں نکال کر لوگوں کو کھلانے لگے محکمہ فوڈ اتھارٹی نے اپنا حصہ لے کر خاموش تماشائی بن گئے شہریوں کو غیرمعیاری کھانے کھا کر دل معدہ جگر اور عنصر کی بیماریاں
جھنگ (محمد ناصر ) جھنگ میں غیر معیاری کھانے کھا کر شہری بیمار پڑنے لگے تلی ہوئی مچھلی غیر معیاری تیل میں نکال کر لوگوں کو کھلانے لگے محکمہ فوڈ اتھارٹی نے اپنا حصہ لے کر خاموش تماشائی بن گئے شہریوں کو غیرمعیاری کھانے کھا کر دل معدہ جگر اور عنصر کی بیماریاں عام ہوگئی شہر میں ہوٹل مالکان ضلعی انتظامیہ اور محکمہ فوڈ اتھارٹی سے ملی بھگت کرکے شہریوں میں بیماریاں بانٹنے لگے عوامی سماجی دینی حلقوں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہوٹل مالکان کروڑوں پتی ہو گئے ہیں غیر معیاری کھانا کھلا کر اور منہ مانگے ریٹ لے کر لوگوں سے پیسے بٹور رہے ہیں ہر دوسرا بندہ معدہ اور جگر اور دل کی بیماری میں مبتلا ہے ہارٹ اٹیک کی بیماری عام ہو چکی ہے شہریوں نے ضلعی انتظامیہ اور وزیر اعلی پنجاب سے پر زور مطالبہ کیا ہے غیر معیاری کھانا کھلانے والے ہوٹلوں کا روزانہ کی بنا پر چیک کیا جائے تاکہ شہری بیمار نہ ہو سکے ٹوبہ روڈ نیو سبزی منڈی روڈ جھنگ بازار ہیڈ تریموں اور دیگر علاقوں کے ہوٹل غیر معیاری کھانوں کے مرکز بنے ہوئے ہیں شہریوں نے مزید بتایا تمام ہوٹل گندے علاقوں سے نکال کر کھلی جگہ پر ہونے چاہیے تاکہ کوئی حادثات نہ ہوسکے جو آئل استعمال کرتے ہیں کئی کئی ہفتے استعمال میں لاتے ہیں جو تیل بار بار استعمال کرکے تلی ہوئی مچھلی شہریوں کو کھلائی جاتی ہے جس سے ہارٹ اٹیک معدے کا کینسر اور جگر کا عنصر بنتا ہے جس کی وجہ سے کی بیماریاں جنم لیتی ہے ضلعی انتظامیہ اور وزیر اعلی پنجاب خفیہ ٹیم بنا کر تمام ہوٹلوں پر چھاپے مارے جائیں تاکہ عوام بیماریوں سے محفوظ رہ سکے