تحصیل دفتربےنظیرانکم سپورٹ پروگرام اور ریٹیلرز کی مبینہ ملی بھگت۔ میلسی شہر کی مستحق خواتین تاحال سہ ماہی قسط سے محروم ڈپٹی کمشنرکی جانب سے ٹی ایم اے پارک میں مختص کی گئی جگہ پررقم تقسیم کاعمل شروع ناہوسکا۔

میلسی(محمدمختارسولگی)تفصیل کےمطابق بےنظیرانکم سپورٹ پروگرام کی سہ ماہی قسط تین ہفتے قبل جاری ہوچکی ہے۔ لیکن سابقہ رقم ترسیل سنٹر پراعتراض کےباعث اسسٹنٹ کمشنرمیلسی مہرخلیل احمد پڈھیار نے نوٹس لیتے ہوئے ضلعی ڈائریکٹر بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے مشاورت کےبعد تین جگہوں کاانتخاب کیاتھا۔ لیکن میلسی دفتر کےذمہ داران اور ریٹیلرزحضرات کی مبینہ ملی بھگت کی وجہ سے میلسی کےٹی ایم اے پارک میں میلسی شہرکی خواتین کےلئے سینٹر فعال نہیں کیاجاسکا۔ جس کےباعث میلسی شہرکی خواتین رقم کےحصول کےلئے پریشانی کاشکارہیں۔ یامضافات میں قائم سنٹرپرطویل سفرکرکےرقم حاصل کررہی ہیں ۔ سائلین نے مطالبہ کیا ہے کہ ڈپٹی کمشنر وہاڑی بی آئی ایس پی میلسی آفس کی بدنیتی کانوٹس لےکرمقررکردہ سنٹرکوفعال کروائیں۔