قصور 13 ستمبر سے لاپتہ ہونے والے بچے کا تاحال کوئی سراغ نا مل سکا،والدین شدت غم سے نڈھال،چائلڈ پروٹیکشن بیورو قصور اور ڈی پی او قصور سے نوٹس کی اپیل
قصور
13 ستمبر سے لاپتہ ہونے والے بچے کا تاحال کوئی سراغ نا مل سکا،والدین شدت غم سے نڈھال،چائلڈ پروٹیکشن بیورو قصور اور ڈی پی او قصور سے نوٹس کی اپیل
تفصیلات کے مطابق قصور کے تھانہ صدر کے علاقہ ڈنگی پورہ کے رہائشی محنت کش فروٹ فروش عبدالمجید ولد محمد اصغر نے ایس ایچ او تھانہ صدر کو درخواست دی کہ اس کا بیٹا حیدر علی عمر تقریباً 8 سے 9 سال مورخہ 13 ستمبر دن گیاراں سے باراں بجے گھر سے لاپتہ ہے جس کے اغواء ہونے کا خدشہ ہے لہذا اس بابت ایف آئی آر درج کرکے کاروائی کی جائے تاہم آج 10 دن گزرنے کے باوجود گمشدہ بچے کا کوئی سراغ نہیں مل سکا
بچے کے والدین سخت پریشان ہیں اور ڈی پی او قصور اور چائلڈ پروٹیکشن بیورو قصور سے فریاد کرتے ہیں کہ ان کے بچے کو ڈھونڈ کر ان کے حوالے کیا جائے
رپورٹ غنی محمود قصوری
بیورو چیف باغی ٹی وی
بیورو چیف دعا نیوز
کونسل ممبر ڈسٹرکٹ پریس کلب قصور
ممبر آل پاکستان جرنلسٹس اینڈ لائرز فورم
#قصوریات