*اصل اسلام صحابہ کرام کا اسلام*
بدھ 25 مارچ 2026
تحقیق و تحریر:
انجینیئر نذیر ملک سرگودھا
برادران اسلام یاد رکھیں کہ
اسلام وہی ہے جو صحابہ کرامؓ کے ہاں تھا۔ یہی اصل دین ہے، اور یہی معیارِ حق۔ جو کچھ بعد میں دین کے نام پر ایجاد ہوا، وہ دین نہیں۔
“بدعتِ حسنہ” جیسی اصطلاحات صرف ایک علمی مغالطہ ہیں، جن کے ذریعے بعض نے دین میں نئی چیزیں شامل کرنے کی کوشش کی۔ حالانکہ نبی کریم ﷺ نے دین کو مکمل کر کے پہنچا دیا، اور اب اس میں کسی قسم کی کمی یا اضافے کی کوئی گنجائش نہیں۔
لہٰذا جو عمل نہ نبی ﷺ سے ثابت ہو اور نہ صحابہؓ کے ہاں رائج تھا، اسے دین سمجھ کر اختیار کرنا غلط اور خطرناک ہے—چاہے نیت کتنی ہی اچھی کیوں نہ ہو۔
حق واضح ہے:
سنت وہی جو صحابہؓ کے ہاں تھی، اور اس کے علاوہ دین میں ہر اضافہ بدعت ہے۔
الدعاء
یا اللہ تعالی ہمیں خالص دین پر عمل کرنے والا بنا دیے۔
آمین یا رب العالمین
Please visit us at www.nazirmalik.com Cell 0092300860 4333