November 17, 2026

پتافی قومی اتحاد کراچی کی مرکزی آفس میں 2 سال مکمل ہونے پر کیک کاٹا گیا

IMG-20260325-WA0197

پتافی قومی اتحاد کراچی کی مرکزی آفس میں 2 سال مکمل ہونے پر کیک کاٹا گیا

کراچی: پتافی قومی اتحاد کے قیام کو دو سال مکمل ہونے پر مرکزی آفس کراچی میں ایک سادہ مگر پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں چیئرمین غازی خان پتافی کی قیادت میں کیک کاٹا گیا۔

تقریب میں کراچی جیسے مصروف شہر میں رہنے والے دوستوں اور کارکنوں نے وقت نکال کر شرکت کی اور اس خوشی کے موقع کو یادگار بنایا۔

اس موقع پر مختلف اخبارات سے تعلق رکھنے والے صحافیوں نے بھی شرکت کی، جن میں روزنامہ محاذ کراچی کے ڈسٹرکٹ ملیر رپورٹر سردار علی القادری، روزنامہ قومی حمایت کراچی کے ڈسٹرکٹ ملیر رپورٹر لالا اویس خان پتافی اور روزنامہ آواز قلم کراچی کے ڈسٹرکٹ ملیر رپورٹر شاھد بلوچ شامل تھے۔

تقریب میں دیگر معزز شخصیات بھی شریک ہوئیں، جن میں چیئرمین غازی خان پتافی، مرکزی رہنما واجد پتافی، ضلع ملیر کے رہنما شعیب اختر پتافی، جوگی موڑ کے رہنما عثمان پتافی، ظفر پتافی، غلام علی پتافی ، چاچا قمردین پتافی، حمزہ پتافی، اویس پتافی، شاھد پتافی، طارق پتافی اور ساجد پتافی شامل تھے۔

تمام شرکاء نے پتافی قومی اتحاد کی دو سالہ خدمات کو سراہتے ہوئے اس کے کردار کو قابلِ تحسین قرار دیا۔