November 19, 2026

رمضان نگہبان کارڈز کی احسن تقسیم — اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر ہارون احمد شیراز کو خراجِ تحسین خصوصی تحریر: راجہ نورالہی عاطف

IMG-20260322-WA0139

رمضان نگہبان کارڈز کی احسن تقسیم — اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر ہارون
احمد شیراز کو خراجِ تحسین

خصوصی تحریر: راجہ نورالہی عاطف

رمضان المبارک برکتوں، رحمتوں اور ایثار کا مہینہ ہے، جس میں صاحبِ حیثیت افراد اور ادارے مستحقین کی مدد کو اپنا دینی و اخلاقی فریضہ سمجھتے ہیں۔ ایسے مقدس مہینے میں اگر سرکاری سطح پر فلاحی اقدامات شفافیت اور بہترین انتظام کے ساتھ کیے جائیں تو یہ نہ صرف عوامی اعتماد میں اضافہ کرتے ہیں بلکہ معاشرتی ہم آہنگی کو بھی فروغ دیتے ہیں۔ تحصیل نورپور تھل میں رمضان نگہبان کارڈز کی مثالی اور منظم تقسیم اسی جذبے کی ایک روشن مثال ہے، جس کا سہرا اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر ہارون احمد شیراز کے سر جاتا ہے۔
ڈاکٹر ہارون احمد شیراز نے اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، دیانتداری اور عوامی خدمت کے جذبے کو بروئے کار لاتے ہوئے رمضان نگہبان کارڈز کی تقسیم کو اپنی سرپرستی میں نہایت شفاف، منصفانہ اور منظم بنایا۔ اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر ہارون احمد شیرازی کی خصوصی توجہ اور پی ایس ای آر تحصیل نورپورتھل کی سپروائزری کی زیر نگرانی اینومریٹرز کی پوری ٹیم نے اس امر کو یقینی بنایا کہ یہ کارڈز حقیقی مستحقین تک پہنچیں۔ پی ایس ای آر تحصیل نورپورتھل کے متعلقہ عملے نے بھرپور ذمہ داری کا مظاہرہ کیا اور ایک منظم طریقہ کار کے تحت مستحق خاندانوں کی نشاندہی کرکے انہیں بروقت سہولت فراہم کی گئی۔
قابلِ ذکر بات یہ ہے کہ اس سارے عمل میں عزتِ نفس کا خاص خیال رکھا گیا۔ مستحق افراد کو ان کی دہلیز پر باعزت طریقے سے ان کا حق دیا گیا، جو ایک مہذب معاشرے کی پہچان ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر ہارون احمد شیراز کی خصوصی معاونت اور پی ایس ای آر تحصیل نورپورتھل کی پی ایس ای آر ٹیم نے اپنی سپروائزر کی زیرنگرانی شفافیت کے عمل کو یقینی بنایا جس پر عوامی سماجی حلقوں کی طرف سے تمام متلعقہ سٹاف کو زبردست خراج تحسین پیش کیاگیاہے۔
عوامی و سماجی حلقوں نے اس احسن اقدام کو بھرپور سراہا ہے اور اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر ہارون احمد شیراز اور پی ایس ای آر ٹیم کی سپروائزراور اینومریٹرز کی ٹیم کی کارکردگی کو ایک مثالی نمونہ قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر تمام ادارے اسی جذبے اور ایمانداری کے ساتھ اپنے فرائض انجام دیں تو معاشرے میں حقیقی تبدیلی لائی جا سکتی ہے۔
بلاشبہ، رمضان نگہبان کارڈز کی منصفانہ اور مؤثر تقسیم اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر ہارون احمد شیراز کی بہترین قیادت اور عوام دوستی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ ایسے افسران قوم کا قیمتی سرمایہ ہوتے ہیں، جو اپنی صلاحیتوں اور نیک نیتی سے نہ صرف اداروں کا وقار بلند کرتے ہیں بلکہ عوام کے دلوں میں بھی اپنی جگہ بناتے ہیں۔
آخر میں یہی کہا جا سکتا ہے کہ پی ایس ای آر ٹیم کی سپروائزر ، اینومریٹرز کی ٹیم اور اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر ہارون احمد شیراز کی یہ کاوش نہ صرف قابلِ تحسین ہے بلکہ دیگر ڈیپارٹمنٹس کے لیے بھی ایک روشن مثال ہے۔ امید ہے کہ وہ آئندہ بھی اسی جذبے اور خلوص کے ساتھ عوامی خدمت کا سفر جاری رکھیں گے اور معاشرے میں مثبت تبدیلی کے عمل کو مزید آگے بڑھائیں گے۔