November 19, 2026

23 مارچ ہماری قومی تاریخ کا ایک اہم اور سنہرا دن ہے۔شیرین زادہ

IMG-20260322-WA0137

23 مارچ ہماری قومی تاریخ کا ایک اہم اور سنہرا دن ہے۔شیرین زادہ

پوری قوم پاکستان کی حفاظت اور پاکستان کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کریں۔ معروف سیاسی و کاروباری شخصیت

ہری پور(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق معروف سیاسی و کاروباری شخصیت شیرین زادہ نے 23 مارچ 2026 یوم پاکستان کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ 23 مارچ ہماری قومی تاریخ کا وہ سنہرا دن ہے جب برصغیر پاک و ہند کے مسلمانوں نے ہندو اکثریت کے ظلم و جبر اور غلامی کی زنجیروں سے چھٹکارا حاصل کرنے کیلئے ایک آزاد اور خودمختار مسلم ریاست کے قیام کا فیصلہ کیا۔ اس روز قائداعظم محمد علی جناح کی قیادت میں متحدہ ہندوستان کے مسلمانوں نے اپنی تہذیب و تمدن کے تحفظ، اپنی بقا اور سماجی و معاشی ترقی کیلئے اس بے مثال جستجو کا آغاز کیا جس کے نتیجے میں دنیا کے نقشے پر ایک آزاد اور خودمختار مسلم ریاست معرض وجود میں آئی 23 مارچ یوم پاکستان کے موقع پر معروف سیاسی و کاروباری شخصیت شیرین زادہ نے گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ پوری قوم سے مطالبہ ہے کہ پاکستان کی حفاظت اور پاکستان کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کریں کیونکہ یہ ملک ہمارا ہے اور ہم اس ملک کے پاسبان ہے اس ملک کی حفاظت ہم سب کی ذمہ داری ہے ۔