November 19, 2026

سی سی ڈی کے نام پر بے گناہ ملزمان کو ڈرا دھمکا کر بھاری رقوم بٹورنے والا SHO گرفتار ۔ حوالات میں بند۔ مقدمہ درج ۔ دو ساتھی پولیس اہلکار فرار۔

FB_IMG_1774198590973

سی سی ڈی کے نام پر بے گناہ ملزمان کو ڈرا دھمکا کر بھاری رقوم بٹورنے والا SHO گرفتار ۔ حوالات میں بند۔ مقدمہ درج ۔ دو ساتھی پولیس اہلکار فرار۔
ایف آئی آر میں ڈی ایس پی صدر میاں چنوں محمد صدیق نے بیان کیا کہ دوران انکوائری یہ بات سامنے آئی کہ ایس ایچ او تھانہ میاں چنوں صدر انسپکٹر وقار حیدر ، نائب محرر اسد بشیر اور سیکیورٹی کانسٹیبل محبوب خاں نے پرائیویٹ افراد اورنگزیب ، افتخار کمبوہ کی معاونت اور ملی بھگت سے چوری کے ایک مقدمہ کے ملزمان
اکرم عرف شکوری اور ساجد کو افتخار کمبوہ اور اورنگزیب کے ڈیرہ پر غیر قانونی ناجائز حراست میں رکھا اور ان کو سی سی ڈی کے حوالے کرنے اور جان سے مار دینے کی دھمکیاں دے کر خوف و ہراس پیدا کر کے ان سے ریکوری کی مد میں بھاری رقوم حاصل کیں۔ اور ان دو کے علاؤہ دیگر اشخاص جن میں ذوالفقار ملک، ذیشان ، عمران ، رمضان، ماجد، بابر، ایوب خاں اور دیگر سے بھی بھاری رقومات اور بیٹریاں حاصل کیں۔ لیکن مقدمہ میں نامزد ملزمان اکرم اور ساجد پر مختلف مقدمات میں ریکور شدہ اصل رقم اور بیٹریوں کے بجائے کم رقم اور بیٹریاں (9,30000 کیش اور چار بیٹریاں) ریکوری ڈالی۔ یہ تمام کارروائی بدنیتی اور ذاتی مفادات کے تحت کی گئی ۔ ایس ایچ او اور دیگر ملزمان نے اپنے سرکاری اختیارات کا ناجائز استعمال کر کے ، سرکاری حیثیت کو استعمال کرتے ہوئے بددیانتی کر کے،غلط ریکارڈ مرتب کر کے ، سرکاری حیثیت سے مالی خیانت اور غبن کر کے ملزمان کو غیر قانونی حبس بے جا میں رکھ کر اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دے کر مندرجہ بالا جرائم کا ارتکاب کیا ہے ۔
ڈی پی او خانیوال محمد عابد کے حکم پر ایس ایچ او انسپکٹر وقار حیدر کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کر دیا گیا ۔ مزید تفتیش جاری ۔
AI Generated Image