اللہ تبارک و تعالی نے ہمیں آزادی جیسی نعمت عطا کی۔ڈاکٹر ذیشان نجم خان
اللہ تبارک و تعالی نے ہمیں آزادی جیسی نعمت عطا کی۔ڈاکٹر ذیشان نجم خان
آج کا دن تخلیق پاکستان کے حقیقی مقاصد پر کاربند رہنے کے عزم کی تجدید کا دن ہے۔میڈیا سے گفتگو
اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق معروف سیاسی و کاروباری شخصیت ڈاکٹر ذیشان نجم خان نے کہا کہ 23 مارچ ہماری قومی تاریخ کا ایک عظیم دن ہے انہوں نے کہا کہ آج کے دن مسلمانان ہند نے اپنی منزل کا تعین کیا اور قائداعظم محمد علی جناح کی دلولہ انگیز قیادت میں ایک طویل اور سخت جدوجہد کے نتیجے میں مملکت خداداد پاکستان کا حصول یقینی بنایا۔ 23 مارچ یوم پاکستان کے موقع پر معروف سیاسی و کاروباری شخصیت ڈاکٹر ذیشان نجم خان نے گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ ہم اللہ تبارک و تعالی کا شکر ادا کرتے ہیں اس نے ہمیں آزادی جیسی نعمت عطا کی۔ انہوں نے کہا کہ آج کا دن تخلیق پاکستان کے حقیقی مقاصد پر کاربند رہنے کے عزم کی تجدید کا دن ہے اللہ تبارک و تعالی پاکستان کو دشمن قوتوں سے محفوظ فرمائے۔آمین