November 19, 2026

پی ایس ایل 11 شیڈول کے مطابق 26 مارچ سے شروع ہوگی، شائقین کو نہیں بلایا جائیگا۔محسن نقوی

IMG-20260322-WA0135

پی ایس ایل 11 شیڈول کے مطابق 26 مارچ سے شروع ہوگی، شائقین کو نہیں بلایا جائیگا۔محسن نقوی

پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب کو منسوخ کر دیا گیا ہے جبکہ فرنچائزز کو گیٹ منی پی سی بی دےگا۔چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ

لاہور(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پی ایس ایل 11 اپنے شیڈول کے مطابق 26 مارچ سے شروع ہوگی تاہم شائقین کو نہیں بلایا جائے گا۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ پی ایس ایل کے انعقاد سے متعلق مشاورت جاری تھی اور فیصلہ کیا ہے کہ لیگ شیڈول کے مطابق 26 مارچ سے شروع ہوگی۔محسن نقوی نے کہا کہ پی ایس ایل ایک انٹرنیشنل برانڈ ہے جس میں غیر ملکی کھلاڑی بھی شامل ہیں، اس لیے ایونٹ کو ملتوی کرنا ممکن نہیں تھا کیونکہ آگے کوئی ونڈو دستیاب نہیں۔انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل کے میچز صرف دو شہروں میں کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اس حوالے سے نیا شیڈول دیں گے جس میں ٹیموں کی موومنٹ کم سےکم ہوگی۔چیئرمین پی سی بی نے بتایا کہ افتتاحی تقریب کو منسوخ کردیاہے، اخراجات زیادہ نہیں ہوں گے جبکہ فرنچائزز کو گیٹ منی پاکستان کرکٹ بورڈ ادا کرے گا۔محسن نقوی کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال میں میچز بغیر شائقین کے کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔