November 19, 2026

نگہبان رمضان پیکیج کے تحت ڈھائی کروڑ افراد کو امدادی رقوم پہنچائی گئیں۔مریم نواز

IMG-20260322-WA0133

نگہبان رمضان پیکیج کے تحت ڈھائی کروڑ افراد کو امدادی رقوم پہنچائی گئیں۔مریم نواز

پنجاب نگہبان رمضان پیکیج نے 2026میں عوامی خدمت کا رکارڈ قائم کردیا۔وزیراعلیٰ پنجاب

لاہور(نمائندہ نادیہ تبسم)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ نگہبان رمضان پیکج کے تحت تقریباً ڈھائی کروڑ افراد کو امدادی رقوم پہنچائی گئی ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ صوبے میں نگہبان رمضان پیکیج 2026 کے تحت عوامی خدمت کا نیا ریکارڈ قائم کیا گیا اور خوشی کے ان لمحات میں کسی کو تنہا نہ چھوڑنے کا عہد پورا ہونے پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہیں۔مریم نواز نے کہا کہ پہلی مرتبہ عوام کو عزت و احترام کے ساتھ ان کی دہلیز پر امدادی رقوم پہنچائی گئیں جبکہ اس پیکیج کے تحت تقریباً ڈھائی کروڑ افراد کو مالی امداد فراہم کی گئی۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ”مریم کو بتائیں“ پروگرام کے تحت 45 ہزار خاندانوں کو 10 ہزار روپے دیے گئے جبکہ صوبے بھر میں 40 لاکھ روزہ داروں نے 422 نگہبان دسترخوانوں پر افطار کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ 75 رمضان بازاروں میں روزانہ ساڑھے 5 لاکھ سے زائد شہریوں نے خریداری کی۔