October 28, 2026

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) کھوکھر برادری کی فلاح و بہبود کےلیے بھرپور کوشاں کنیز بتول کھو کھر نے میڈیا کو بتایا ہے کہ ملک عظمت حسین کھوکھر پاکستان کھوکھر وسیب کے مرکزی صدر منتخب سرپرست اعلیٰ پاکستان کھوکھر وسیب پیر مبارک علی کھوکھر قادری و عمائدین کھوکھر قبیلہ کی طرف سے باقاعدہ

IMG-20240922-WA0119

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) کھوکھر برادری کی فلاح و بہبود کےلیے بھرپور کوشاں کنیز بتول کھو کھر نے میڈیا کو بتایا ہے کہ ملک عظمت حسین کھوکھر پاکستان کھوکھر وسیب کے مرکزی صدر منتخب سرپرست اعلیٰ پاکستان کھوکھر وسیب پیر مبارک علی کھوکھر قادری و عمائدین کھوکھر قبیلہ کی طرف سے باقاعدہ دستار بندی کی گئی ، تفصیلات کے مطابق اس حوالے سے منعقدہ ایک تقریب میں اکابرین کھوکھر وسیب کے متفقہ چناؤ پر ملک عظمت حسین کھوکھر پاکستان کھوکھر وسیب کے مرکزی صدر منتخب ہو گئے
ارشد علی کھوکھر پنڈی بھٹیاں ملک میثم کھوکھر ملک رحمت خاں کھوکھر ڈاکٹر عمران مصطفی ا کھوکھر پروفیسر ڈاکٹر نوشابہ کھوکھر ڈاکٹر کنیز بتول کھوکھر سمیت کھوکھر برادری کی طرف سے خصوصی مبارکباد اور ملک عظمت کھوکھر کی قیادت پر بھر پور اعتماد کا اظہار کیاگیا، ڈاکٹر کنیز بتول کھوکھر کے مطابق ملک عظمت کھوکھر نے کہا ہےکہ وہ کھوکھر وسیب کے مشکور ہیں کہ جنہوں نے انہیں خدمت کا موقع دیا ۔ حقیقی کھوکھر برادران کو بہترین پلیٹ فارم مہیا کرنا، قوم کی فلاح و بہبود اور قبیلہ کے تشخص کو بہترین انداز میں اجاگر کرنا میرے مشن کا حصہ ہے اور اس عظیم مشن کی تکمیل کے لیے میری تمام تر کوششیں جاری رہیں گی۔ ملک بھر اور اوورسیز بسنے والے تمام حقیقی کھوکھر برادران کو دعوت محبت پیش کرتا ہوں کہ خود کو اتفاق و اتحاد کی لڑی میں پرو کر قوم و ملت کے لیے باعث اعزاز بن کر اپنے ورثہ کی حفاظت کریں۔