خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے ) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) خوشاب احمد صہیب نے ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال جوہرآباد کیمپس کا تفصیلی وزٹ کیا۔ وزٹ کے دوران انہوں نے آپریشن تھیٹر، نرسری، انڈور وارڈز، انڈور فارمیسی، ایمرجنسی فارمیسی، میل و فیمیل
خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے ) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) خوشاب احمد صہیب نے ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال جوہرآباد کیمپس کا تفصیلی وزٹ کیا۔ وزٹ کے دوران انہوں نے آپریشن تھیٹر، نرسری، انڈور وارڈز، انڈور فارمیسی، ایمرجنسی فارمیسی، میل و فیمیل ایمرجنسی اور فزیوتھراپی سنٹر کا تفصیلی جائزہ لیا۔اے ڈی سی (جی) نے وارڈز میں زیر علاج مریضوں کی تیماداری کے دوران ادویات کی فراہمی بارے دریافت کیا۔اس موقع پر انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی خصوصی ہدایات پر ہسپتالوں میں میڈیسن کی فراہمی اور مریضوں کو تمام تر سہولیات فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔وزٹ کے دوران ایم ایس ڈاکٹر آصف محمود احمد قاضی اور دیگر متعلقہ افسر بھی اے ڈی سی (جی) کے ہمراہ تھے۔