October 28, 2026

اسلام آباد(بیورورپورٹ) سب کچھ برداشت کیا جا سکتا ہے لیکن یخ بستہ گلیشیئرز، تپتے ریگستانوں اور سنگلاخ پہاڑوں میں وطن عزیز کی سرحد پر متعین پاک فوج کے جوانوں کے خلاف غلیظ، منفی اور گمراہ کن پروپیگنڈا ہرگز برداشت نہیں

IMG-20240922-WA0120

اسلام آباد(بیورورپورٹ) سب کچھ برداشت کیا جا سکتا ہے لیکن یخ بستہ گلیشیئرز، تپتے ریگستانوں اور سنگلاخ پہاڑوں میں وطن عزیز کی سرحد پر متعین پاک فوج کے جوانوں کے خلاف غلیظ، منفی اور گمراہ کن پروپیگنڈا ہرگز برداشت نہیں کیا جا سکتا، ان خیالات کا اظہار ممتاز پاکستانی رہنما اور ترجمان اوورسیز پاکستانیز کیپٹن(ر) عاصم ملک نے ایک بیان میں کیا، انہوں نے کہا کہ پاکستان کے چاروں اطراف میں سرحدوں پر متعین پاک فوج کا ہر سپاہی پورے پاکستان کا بیٹا ہے اور ملک کی سرحدوں کی حفاظت کر رہا ہے، ان سنگلاخ پہاڑوں، برفانی تودوں، ریگستانوں اور میدانی علاقوں میں پاکستان کی سرحدوں کی حفاظت کے لیے دن رات کام ڈیوٹی انجام دینے والے سپاہیوں کی توہین کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کی جائے گی، کیپٹن(ر) عاصم ملک نے مزید کہا کہ پاک فوج کے خلاف پروپیگنڈا کرنے والوں کو خبردار کرتا ہوں کہ وہ اپنی ان وطن دشمن حرکتوں سے باز آجائیں ورنہ پاکستان کا ہر بیٹا ان دشمنوں کو داندان شکن جواب دے گا