19

سکھر( )ریتی لائن سکھر میں نائٹ کرکٹ ٹورنامنٹ اختتام پذیر ، کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی

سکھر( )ریتی لائن سکھر میں نائٹ کرکٹ ٹورنامنٹ اختتام پذیر ، کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کیلئے ہر ممکن اقدامات کرینگے ، مہمان گرامی کا تقریب سے خطاب ، تفصیلات کے مطابق سکھر کے علاقے ریتی لائن سکھر میں ہونے والا نائٹ کرکٹ ٹورنامنٹ اختتام پذیر ہو گیاٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم کے مجید سولنگی ، رنر اپ ٹیم جازب خان نے ٹرافی اپنے نام کی جبکہ محمد حبیب راجپوت جنید کیش اوارڈ سے نوازا گیا ، اختتامی تقریب کے مہما ن گرامی میں محمد جاوید راجپوت ، غلام قادرسولنگی سمیت علاقہ معززین شامل تھے ، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان گرامی کا کہنا تھا کہ کھیلوں کے فروغ سے صحت مندانہ معاشرہ کا قیام عمل میں آتا ہے ، کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائینگے ، مہمان گرامی نے دونوں ٹیموں کو حوصلہ افز ائی اور کیش اوارڈ تقسیم کئے اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں