نوابشاہ(بیورورپورٹ)ضلع شہید بینظیر آباد میں ایف بی آر کا ظالمانہ اقدام،کئی بلدیاتی اداروں کے بینک
نوابشاہ(بیورورپورٹ)ضلع شہید بینظیر آباد میں ایف بی آر کا ظالمانہ اقدام،کئی بلدیاتی اداروں کے بینک اکاؤنٹ بند کرادیئے،عید کے موقع پر ملازمین کی تنخواہیں اور پینشن کی ادائیگی خطرے میں،ملازمین پریشان،چیئرمین ایف بی آر سے کاروائی کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق محکمہ ایف بی آر نے انکم ٹیکس کی عدم ادائیگی کا بہانہ بناکر ضلع شہید بینظیر آبادکے درجنوں بلدیاتی اداروں کے بینک اکاؤنٹ بند کرادیئے ہیں،جسکے سبب سندہ حکومت کی جانب سے 16مارچ کو سرکاری ملازمین کو تنخواہ اور پینشن کی ادائیگی کے احکامات اور بلدیاتی اداروں کو او زیڈ ٹی فنڈز جاری ہونے کے باوجود ملازمین کی تنخواہ اور پینشن نہیں ہوسکی،ذرائع کے مطابق عید الفطر کے موقع پر ایف بی آر کی اس کاروائی کے سبب بلدیاتی اداروں کے ملازمین کی تنخواہ اور پینشن کی ادائیگی خطرے سے دوچار ہوگئی ہے،جسکے سبب ملازمین کے عید کی خوشیوں سے محروم ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے،جسکے سبب ملازمین میں شدید تشویش پائی جاتی ہے،ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان کے واضح احکامات ہیں کہ کسی بھی ملازم کی تنخواہ اور پینشن بند نہیں کی جاسکتی ہے،مگر ایف بی آر نے سپریم کورٹ کے احکامات کے باوجود بلدیاتی اداروں کے اکاؤنٹ ہر قسم کی ٹرانزیکشن کے لئے بند کرادئیے ہیں،جبکہ تنخواہ اور پینشن کی ادائیگی کے لئے اکاؤنٹ سے ٹرانزیکشن پر پابندی سراسر سپریم کورٹ آف پاکستان کے احکامات کی خلاف ورزی ہے،ذرائع کے مطابق ایف بی آر کے اس اقدام سے ضلع شہید بینظیر آباد کے ہزاروں بلدیاتی ملازمین میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے،اور انہوں نے چیئرمین ایف بی آر سے فوری کاروائی کا مطالبہ کیا ہے