October 28, 2026

رحیم یار خان کی طالبہ کے چائنہ میں انتقال اور جسد خاکی کی وطن واپسی کا معاملہ/ اپڈیٹ ترجمان دفتر خارجہ

IMG-20240922-WA0087

رحیم یار خان کی طالبہ کے چائنہ میں انتقال اور جسد خاکی کی وطن واپسی کا معاملہ/ اپڈیٹ
ترجمان دفتر خارجہ
ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کا سوشل میڈیا پر سامنے انے والے ریمارکس پر رد عمل

بیجنگ میں پاکستانی سفارت خانہ مرحومہ کے اہل خانہ اور یونیورسٹی سے مسلسل رابطے میں ہے،ترجمان دفتر خارجہ

چین سے جسد خاکی کی منتقلی کے لیے قانونی تقاضوں اور ریگولیشنز کو پورا کرنا ضروری ہے،ترجمان دفتر خارجہ

کمرشل فلائٹس کے ذریعے جسد خاکی کے منتقلی کے لیے خصوصی انتظامات درکار ہیں، ترجمان دفتر خارجہ

چین سے جسد خاکی کی منتقلی کے لیے حنوط کرنے کے ساتھ کولڈ سٹوریج والی خصوصی گاڑی بھی درکار ہے،ترجمان دفتر خارجہ

پاکستانی طالبہ کا جسد خاکی انتظامات کی تکمیل کے بعد ہی روانہ کیا جا سکتا ہے،ترجمان دفتر خارجہ

پاکستانی سفارت خانے کی مداخلت پر انشورنس کمپنی متاثرہ خاندان کو معاوضے کی ادائیگی کے لیے تیار ہے، ترجمان دفتر خارجہ

پاکستانی طلبہ کی یونیورسٹی نے جسد خاکی کے منتقلی کے تمام اخراجات اٹھانے کی بھی پیشکش کی ہے، ترجمان دفتر خارجہ

بیجنگ میں پاکستانی سفارت خانہ جسد خاکی کی منتقلی کے لیے درکار عمل میں سہولت فراہم کر رہا ہے،