October 28, 2026

جھنگ (محمد ناصر ) ڈسٹرکٹ جھنگ میں بڑے پیمانے پر ملاوٹ سے دوکاندار سیٹھ بن گئے جبکہ پنجاب فوڈ اتھارٹی کے بعض اہلکاروں کی ملی بھگت سے ڈسٹرکٹ جھنگ میں ملاوٹ کا جرم عام ہو گیا خالص دودھ سرخ مرچ گوشت مشروبات دالیں روٹی آٹا تک میں ملاوٹ عروج پر جا پہنچی شہریوں کے مطابق پہلے پانی ملایا جاتا

20240919_181431

جھنگ (محمد ناصر ) ڈسٹرکٹ جھنگ میں بڑے پیمانے پر ملاوٹ سے دوکاندار سیٹھ بن گئے جبکہ پنجاب فوڈ اتھارٹی کے بعض اہلکاروں کی ملی بھگت سے ڈسٹرکٹ جھنگ میں ملاوٹ کا جرم عام ہو گیا خالص دودھ سرخ مرچ گوشت مشروبات دالیں روٹی آٹا تک میں ملاوٹ عروج پر جا پہنچی شہریوں کے مطابق پہلے پانی ملایا جاتا تھا مگر دودھ کی سپیسیفک گریویٹی کا آلہ عام ہونے سے دوسرے طریقوں سے دودھ کو آلودہ کیا جا رہا ہے جو شیرخوار اور دیگر بچوں مریضوں اور بوڑھوں کی جان کو آ گیا ہے کیونکہ دودھ کو مصنوعی طور پر گاڑھا کر نے کے لیے ایک مخصوص زہریلا کیمیکل فار مالینا یوریا سرف ملایا جارہا ہے جبکہ بعض مقامات پر مصنوعی دودھ پانی سوڈیم کلورائیڈ چکنائی کوکنگ آئل یوریا مضر صحت کیمیکل سے ملایا اور مانیٹرنگ نہ ہونے کی بنا پر دیہاتوں میں بڑے پیمانے پر فروخت کیا جارہا ہے ذرائع کے مطابق مردہ مرغیوں کے کباب اور شوارمے فروخت ہوتے ہیں مردہ مویشیوں کی ہڈیاں اور انتڑیوں جبکہ چربی سے ناقص گھی تیار ہو تا ہے ایسی نام نہاد فیکٹریاں ویرانوں میں بنا کر سستے داموں فروخت اور استعمال سے ڈسٹرکٹ جھنگ کے عوام میں ہیپاٹائٹس گردوں کی مراض شوگر بلڈپریشر جگر کا کینسر جلدی اور پیٹ کی امراض تک کی شرح دوگنی ہو چکی ہے کسی وقت وبا پھوٹنے کا خدشہ موجود ہے نمک میں پتھر آٹے میں میدہ مکئی کا آٹا سرخ مرچ میں چوکر لکڑی کا برادہ کالی مرچ میں پپیتے کے بیج ڈالے جاتے ہیں شہر کی گلیوں محلوں میں مشروبات بنا کر رات کو ٹرک اعلی پیکنگ کے لیے لے جاتے ہیں ڈسٹلڈ واٹر میں بھی ملاوٹ جاری ہے عوامی سماجی حلقوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب ڈی جی فوڈ اتھارٹی ڈپٹی کمشنر جھنگ سے فوری نوٹس لینے اور جھنگ کے عوام کی صحت سے کھیلنے والے افراد کے خلاف مسلسل مانیٹر نگ کامطالبہ کیا ہے