21 ستمبر تاریخ کے آئینے میں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 1746ء فرانسیسی افواج نے مدراس پر قبضہ کیا۔
21 ستمبر
تاریخ کے آئینے میں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
1746ء فرانسیسی افواج نے مدراس پر قبضہ کیا۔
1780ء میسور کے سلطان حیدر علی کے تعمیر کردہ پالوار قلعہ پر جنرل میڈوز کی قیادت والی برطانوی فوج نے قبضہ کر لیا۔
1784ء امریکہ میں پہلا اخبار شروع ہوا۔
1792ء فرانس جمہوریہ بنا۔
1857ء دلی کے مغل تاجدار بہادر شاہ ثانی نے انگریزوں کے سامنے خود سپردگی کی۔
1913ء ترکی اور بلغاریہ نے امن معاہدہ پر دستخط کئے۔
1934ء جاپان کے نہیتو جزیرے میں زلزلے سے 4 ہزار افراد ہلاک ہو گئے۔
1938ء نیو انگلینڈ میں آئے بریکن سے 700 افراد ہلاک ہو گئے۔
1945ء انگریزوں نے ہندوستان کو آزاد کرنے کا وعدہ کیا۔
1949ء چین جمہوریہ بنا۔
1954ء بھارتی فوج کی آخری ٹکڑی کا تبت سے انخلاء ہوا۔
1955ء سوویت یونین نے نیوکلیائی تجربہ کیا۔
1965ء گیمبیا، مالدیپ اور سنگاپور اقوام متحدہ کے رکن بنے۔
1966ء ہندوستانی تیراک مہیر سین نے بوس فورس چینل تیر کر پار کیا۔
1971ء بحرین، بھوٹان اور قطر اقوام متحدہ کے رکن بنے۔
1972ء فلپائن میں مارکوز نے مارشل لا لگایا۔
1976ء سیچیلیس اقوام متحدہ کا رکن بنا۔
1983ء امریکہ نے نیواڈہ تجربہ گاہ پر نیوکلیائی تجربہ کیا۔
1984ء برونائی دار السلام اقوام متحدہ کا رکن بنا۔
1997ء قائم مقام وزیراعظم اندر کمار گجرال اور پاکستانی وزیراعظم نواز شریف نے سرحد پر جاری تعطل ختم کرنے کیلئے نیو یارک میں بات چیت کی۔
2001ء فرانس میں ایک کیمیائی پلانٹ میں دھماکہ ہونے سے 29 لوگ ہلاک ہو ئے۔
21 ستمبر 1985ء کو پاکستان کے محکمہ ڈاک نے لارنس کالج مری کے قیام کی 125 ویں سالگرہ کے موقع پر ایک خوبصورت یادگاری ڈاک ٹکٹ کا اجرا کیا جس پر اس کالج کی عمارت کی تصویر شائع کی گئی تھی۔ اس ڈاک ٹکٹ پر اس کالج کا لوگو بھی بنا تھا اور انگریزی میں 125th YEAR OF LAWRENCE COLLEGE MURREE کے الفاظ تحریرتھے۔ اس ڈاک ٹکٹ کی مالیت 3 روپے تھی اور اسے عادل صلاح الدین نے ڈیزائن کیا تھا۔
21 ستمبر 1999ء کو پاکستان کے محکمہ ڈاک نے عوامی جمہوریہ چین کے قیام کی پچاسویں سال گرہ کے موقع پر دو یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کیے جن کی مالیت دو روپے اور پندرہ روپے تھی۔ دوروپے کے ڈاک ٹکٹ پر تیان مین اسکوائر کی تصویر بنی تھی اور اس کا ڈیزائن فیضی امیر صدیقی نے بنایا تھا جبکہ پندرہ روپے کے ڈاک ٹکٹ پر ماؤزے تنگ کی تصویر بنی تھی اور اس کا ڈیزائن عبداللہ صدیق نے بنایا تھا۔ ان دونوں ڈاک ٹکٹوں پر GOLDEN JUBILEE CELEBRATION OF FOUNDING OF THE PEOPLE’S REPUBLIC OF CHINA 1949-1999 کے الفاظ تحریر تھے۔
21 ستمبر 2013ء کو پاکستان کے محکمہ ڈاک نے ملک کی نامور مغنیہ ملکہ ترنم نورجہاں کی ستاسی ویں سال گرہ کے موقع پر ایک یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کیا جس کی مالیت آٹھ روپے تھی۔ اس ڈاک ٹکٹ پرملکہ ترنم نورجہاں کا ایک خوب صورت پورٹریٹ بنا تھا اور انگریزی میں Malika-e-Tarannum NOOR JAHAN (1926-2000) کے الفاظ تحریر تھے۔ یہ ڈاک ٹکٹ عادل صلاح الدین نے ڈیزائن کیا تھا۔
*تعطیلات و تہوار*
1964ء مالٹا کو برطانیہ سے آزادی ملی۔
1981ء بیلیز کو مملکت متحدہ سے مکمل طور پر آزادی مل گئی۔
عالمی یوم امن