39

صدارتی ایوارڈ یافتہ گلوکارہ گل بہار بانو کی دردناک داستاں : گل بہار بانو 1955 کو بہاولپور میں پیدا

صدارتی ایوارڈ یافتہ گلوکارہ گل بہار بانو کی دردناک داستاں : گل بہار بانو 1955 کو بہاولپور میں پیدا ہُوئیں ،1992 میں ریڈیو پاکستان بہاولپور سے اپنے فنی سفر کا آغاز کیا،پھر وہ کراچی منتقل ہوگئیں ،پاکستان ٹیلی وثرن سے لا تعداد موسیقی کے پروگرامز کیے،2018 میں انکے حوالے سے یہ خبر آئی کہ انہیں جائیداد کے تنازعہ پر بھائی نے گھر میں قید کر رکھا ہے مگر انکے بھائی نے اس خبر کی تردید کر دی، انہوں نے کہا گل بہار بانو ذہنی امراض کا شکار ہیں اس لیے انہیں گھر پر رکھا ہوا ہے ، پچھلے دنوں وہ اسلام آباد کے ایک ہسپتال میں نظر آئیں، انہیں کچھ لوگوں نے پکڑ رکھا تھا اور وہ زور زور سے چیخ رہی تھیں ، گل بہار بانو نے سرائیکی اور اردو گائیکی میں اپنا منفرد نام و مقام بنایا ، انہیں صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سے بھی نوازہ گیا، مگر آج کل وہ بہت بڑی آزمائیش سے گزر رہی ہیں ، دُعا ہے کہ اللہ کریم انہیں صحت و تندرستی سے نوازیں ،آمین ۔۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں