افغان طالبان رجیم دوحہ معاہدے کی خلاف ورزی کر رہی ہے۔اکرام الدین
افغان طالبان رجیم دوحہ معاہدے کی خلاف ورزی کر رہی ہے۔اکرام الدین
افغانستان سے دہشتگرد پاکستان کے مختلف شہروں پر خودکش حملے کر رہے ہیں۔معاون خصوصی وزارت اوورسیز برائے اٹلی
اٹلی(انٹرنیشنل ڈیسک)غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق وزارت اوورسیز کے معاون خصوصی برائے اٹلی اکرام الدین نے کہا کہ افغانستان میں دہشتگردوں کے گروہ موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ ٹی ٹی پی، بی ایل اے اور دیگر دہشتگرد تنظیمیں افغانستان سے دہشتگرد حملوں کی منصوبہ بندی کرتی ہیں انہوں نے کہا کہ دہشتگرد پاکستان کے مختلف شہروں پر خودکش حملے کررہے ہیں۔معاون خصوصی وزارت اوورسیز برائے اٹلی اکرام الدین نے کہا کہ 26 فروری کو طالبان رجیم نے پاکستان پر بلاوجہ حملہ کیا۔افغانستان سے آنے والے دہشتگردوں نے معصوم پاکستانیوں کو قتل کیا۔ پاکستان نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے دشمن فورس اور دہشتگردوں کو نشانہ بنایا۔ انسداد دہشتگردی آپریشن کے دوران غیر ملکی اسلحہ برآمد کیا جو قابل افسوس ہے۔انہوں نے کہا کہ دہشتگرد تنظیموں کے لیےافغانستان محفوظ پناہ گاہ بن چکا ہے تا ہم پاکستان محفوظ اور پرامن افغانستان چاہتا ہے۔انہوں نے کہا کہ طالبان حکومت امن کا دور شروع کرنے کی ذمہ دار تھی۔افغان طالبان رجیم دوحہ معاہدے کی خلاف ورزی کررہی ہے۔ انہوں نے دوحہ معاہدے پر عمل درآمد کو ہی آگے بڑھنے کا واحد راستہ قرار دیا۔