28

چاند کی سطح سے نظر آنے والا منظر بالکل جادوئی ہے: اتوار 08 مارچ 2026 تحقیق و تحریر: انجینیئر نذیر ملک سرگودھا

چاند کی سطح سے نظر آنے والا منظر بالکل جادوئی ہے:

اتوار 08 مارچ 2026
تحقیق و تحریر:
انجینیئر نذیر ملک سرگودھا

آسمان مکمل سیاہ دکھائی دیتا ہے، جس میں دور دور کے ستارے چمکتے ہیں جیسے چھوٹی چھوٹی چنگاریاں۔ سورج دور سے روشنی بکھیر رہا ہے، ایک شعلہ دار گولے کی طرح چمک رہا ہے، جبکہ زمین بڑی اور روشن اور نیل گوں نظر آتی ہے، چاند کی سطح پر نرم روشنی کی کرنیں بکھر رہی ہیں۔ چاند کی مٹی پر قدموں کے یہ نشانات خلا نورد نیل آرم سٹرونگ (20 جولائی 1969) کے واضح نظر آ رہے ہیں۔
سورج، زمین اور ستاروں کی روشنی ایک ساتھ سطح کو جادوئی انداز میں روشن اور سیاہ کر رہی ہے، جس سے ہر لمحہ خلا کی تنہائی اور کائناتی کی عظمت کا احساس ہوتا ہے

یاد رہے کہ ان انسانی قدموں کے نشانات کو مٹنے میں لاکھوں سال لگیں گے کیونکہ چاند پر نہ ہوا ہے اور نہ بارش ہوتی ہے مذید برآں یہ تصویر ان لوگوں کے لئے پختہ ثبوت ہے جو یہ تسلیم ہی نہیں کرتے کہ انسان چاند پر کبھی گیا بھی تھا

تم خدا کی کن کن نعمتوں کو جھٹلاو گے(القرآن)

خصوصی کاوش

انجینیئر نذیر ملک سرگودھا
Please visit us at www.nazirmalik.com Cell 0092300860 4333

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں