November 17, 2026

چیئرمین ٹاؤن کمیٹی دوڑ چوہدری وسیم افضل راجپوت کی جانب سے دوڑ شہر میں فیملی پبلک پارک

IMG-20260121-WA0291

چیئرمین ٹاؤن کمیٹی دوڑ چوہدری وسیم افضل راجپوت کی جانب سے دوڑ شہر میں فیملی پبلک پارک کی تعمیر کے لئے کام شروع، گندگی اور کچرے کا خاتمہ کرکے شہریوں کو ماحول دوست تفریح فراہم کرنے کے لئے سفر کا آغاز رپورٹ۔انور عادل خانزادہ ضلع شہید بینظیر آباد کی تحصیل دوڑ میں چیئرمین ٹاؤن کمیٹی دوڑ چوہدری وسیم افضل راجپوت کی جانب سے شہریوں کو بہترین تفریح سہولت کی فرہمی کے لئے پاکستان ریلویز سے اراضی حاصل کرکے فیملی پبلک پارک کی تعمیر کے لئے کام کا آغاز کیا گیا ہے،اور اس سلسلے میں پارک کے مقام پر مٹی سے بھرائی کا کام شروع کردیا گیا ہے،بتایا جاتا ہے کہ گذشتہ کئی سالوں سے بلوچ محلہ اور کھڈا محلہ سے ملحق اس علاقے میں گندگی اور کچرے کے ڈھیڑ لگے ہوئے ہیں اور سیوریج کے پانی کا تالاب بھی بنا ہوا ہے،جسکے سبب اہل علاقہ کو شدید پریشانی کا سامنا ہوتا ہے،جبکہ برسات میں یہ علاقہ مکمل طور پر زیر آب آجاتا ہے،اور کئی روز تک برساتی پانی جمع رہتا ہے،چیئرمین ٹاؤن کمیٹی دوڑ چوہدری وسیم افضل راجپوت نے شہر میں تفریحی پارک نہ ہونے اور اس علاقے کے لوگوں کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے اس مقام پر فیملی پبلک پارک کی تعمیر کا فیصلہ کیا اور اس سلسلے میں پاکستان ریلویز سے اراضی لیز پر حاصل کی گئی، اس پارک کی تعمیر سے شہریوں کو نہ صرف ایک بہترین تفریحی سہولت میسر ہوگی بلکہ اہل علاقہ کو ہر سال ہونے والی پریشانی سے بھی نجات مل جائے گی،چیئرمین ٹاؤن کمیٹی دوڑ چوہدری وسیم افضل راجپوت نے بتایا کہ فیملی پارک کی تعمیر کا مقصد شہریوں کو ایک سستی اور معیاری تفریحی سہولت کی فراہمی ہے شہر میں فیملی پارک کی اشد ضرورت تھی،شہریوں کو تفریحی کے لئے دیگر شہر وں میں جانا پڑتا تھا،شہریوں کی اس پریشانی کو مدنظر رکھتے ہوئے دوڑ شہر میں ایک تاریخی فیملی پارک کی تعمیر کا فیصلہ کیا گیا،اور اس سلسلے میں پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت کو اعتماد میں لیا گیا،اور پارٹی قیادت کی ہدایت پر ریلویز حکام سے اراضی کی فراہمی کے لئے رابطہ کیا گیا،اور پاکستان ریلویز کو لینڈ لیز چارجز ادا کرکے اراضی حاصل کی گئی،چیئرمین ٹاؤن کمیٹی دوڑ چوہدری وسیم افضل راجپوت نے مذید بتایا کہ اس فیملی پارک میں تفریحی کی تمام تر سہولیات میسر ہوں گی،پارکس کمیونٹیز کے لیے فائدہ مند ہوتے کیونکہ وہ کمیونٹی کے اراکین کے لیے محفوظ طریقے سے جمع ہونے اور فطرت سے لطف اندوز ہونے کے لیے جگہ بناتے ہیں۔ بچے اپنے والدین کی نگرانی میں کھیل سکتے ہیں اور کمیونٹی کے ممبران ایک آرام دہ ماحول کے اندر اپنی صحت کو بہتر بنا سکتے ہیں۔،چیئرمین ٹاؤن کمیٹی دوڑ چوہدری وسیم افضل راجپوت کا کہنا ہے کہ شہریوں کو معیاری تفریخی سہولیات کی فراہمی انکی اولین ترجیح ہے،اس فیملی پبلک پارک کے قیام کے سبب ریلوے اراضی بھی محفوظ رہے گی،پبلک پارک کی تعمیر کے لئے تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں انہوں نے کہا کہ اس فیملی پارک کے فوائد پوری طرح سے حاصل کرنے کے لیے اس میں ہر ایک کے لیے پرکشش ڈیزائن، قابل رسائی سہولیات ہوں گی۔ پارک کا مقصد آس پاس کی کمیونٹی کی بنیاد پر تفریحی ضروریات کی ایک وسیع رینج کو پورا کرنا ہے۔ اس فیملی پبلک پارک کو فعال اور مصروف رکھنے کے لیے بہت سی سرگرمیاں اور سہولیات میسر ہوں گی۔۔ شہری علاقوں میں پارک رہائشیوں کے لیے فطرت سے لطف اندوز ہونے اور فعال رہنے کے واحد اختیارات میں سے ایک ہیں۔ مختلف قسم کی سہولیات کے علاوہ پارک بہت سے دوسرے طریقوں سے بھی فائدہ مند ہیں پارکس کمیونٹی کو خوبصورت بناتے ہیں۔چیئرمین ٹاؤن کمیٹی دوڑ چوہدری وسیم افضل راجپوت نے کہا ہے کہ اس فیملی پارک کی تعمیر کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائیں جائیں گے، سرکاری سطح پر شہید بینظیر آباد ڈویژن میں یہ سب سے بڑا تاریخی پارک ہوگا،جوکہ پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت کی جانب سے دوڑ کے شہریوں کے لئے ایک تحفہ ہوگا،دوسری جانب شہریوں کا کہنا ہے کہ چیئرمین ٹاؤن کمیٹی دوڑ چوہدری وسیم افضل راجپوت کی جانب سے شہر میں فیملی پبلک پارک کی تعمیر کے کام کا آغاز ایک قابل تحسین اقدام ہے،جس پر شہری پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت اور چیئرمین ٹاؤن کمیٹی دوڑ کے شکر گزار ہیں،شہریوں نے امید ظاہر کی کہ اس پارک کی تعمیر قلیل مدت میں مکمل کی جائے گی،