ڈپٹی کلکٹر کسٹمز پشاور ایئرپورٹ نور الہدی ملک نے گورنر فیصل کریم کنڈی سے ملاقات۔
ڈپٹی کلکٹر کسٹمز پشاور ایئرپورٹ نور الہدی ملک نے گورنر فیصل کریم کنڈی سے ملاقات۔
ملاقات کے دوران پشاور ایئرپورٹ پر کسٹمز سے متعلق امور، اسمگلنگ کی روک تھام اور ادارہ جاتی کارکردگی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
پشاور(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق ڈپٹی کلکٹر کسٹمز پشاور ایئرپورٹ نور الہدیٰ ملک نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے گورنر ہاؤس پشاور میں ملاقات کی۔ملاقات کے دوران پشاور ایئرپورٹ پر کسٹمز سے متعلق امور، اسمگلنگ کی روک تھام اور ادارہ جاتی کارکردگی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ڈپٹی کلکٹر کسٹمز نے گورنر کو پشاور ایئرپورٹ پر کسٹمز کے اقدامات، نگرانی کے نظام اور غیر قانونی اشیاء کی روک تھام کے حوالے سے بریفنگ دی۔اس موقع پر گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کسٹمز حکام کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ اسمگلنگ اور غیر قانونی اشیاء کی ترسیل کی روک تھام کے لیے مؤثر اور مربوط اقدامات ناگزیر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت کے تحفظ اور قومی مفادات کے لیے کسٹمز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کا کردار انتہائی اہم ہے۔