November 17, 2026

میلسی (بیو رو چیف و ہا ڑ ی ) میونسپل کمیٹی کی ایک اور منصوبہ سوالیہ نشان بن گئی، شہر کے قلب

IMG-20260305-WA0370

میلسی (بیو رو چیف و ہا ڑ ی ) میونسپل کمیٹی کی ایک اور منصوبہ سوالیہ نشان بن گئی، شہر کے قلب میں قائم کیا گیا ماڈل ریڑھی بازار چند ہی دنوں میں ویرانی کا منظر پیش کرنے لگا۔ کثیر لاگت سے بننے والا یہ منصوبہ اب تقریباً خالی پڑا ہے جہاں نہ گاہک دکھائی دیتے ہیں اور نہ ہی زیادہ تر اسٹال مالکان۔تفصیل کے مطابق کچھ عرصہ قبل میونسپل کمیٹی میلسی نے شہر میں ٹریفک اور تجاوزات کے مسائل کے حل کے لیے باقاعدہ ماڈل ریڑھی بازار قائم کیا تھا تاکہ ریڑھی بانوں کو منظم جگہ فراہم کی جا سکے اور شہریوں کو بھی سہولت میسر آئے۔ تاہم یہ منصوبہ جلد ہی ناکامی کا شکار ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔ موجودہ صورتحال یہ ہے کہ بازار کے لگ بھگ 95 فیصد اسٹال خالی پڑے ہیں اور گاہکوں کی عدم موجودگی کے باعث یہ جگہ سنسان دکھائی دیتی ہے۔شہری حلقوں اور مبصرین کے مطابق اس منصوبے کی ناکامی کی بنیادی وجہ الاٹمنٹ کے وقت پیدا ہونے والا تنازع ہے۔ ریڑھی بانوں نے اس وقت میونسپل کمیٹی کے سی او اور بعض اہلکاروں پر الزام عائد کیا تھا کہ پیسے لے کر من پسند افراد کو اسٹال الاٹ کیے گئے، جن میں کئی مستقل دکاندار بھی شامل تھے۔ اس صورتحال نے اصل ریڑھی بانوں کو بددل کر دیا۔دوسری جانب کچھ شہریوں کا کہنا ہے کہ غلط پلاننگ اور نامناسب لوکیشن بھی اس منصوبے کی ناکامی کا سبب بنی۔ گاہکوں کی آمد نہ ہونے کے باعث اسٹال مالکان کو شدید مالی نقصان اٹھانا پڑا اور نتیجتاً انہوں نے یہاں کاروبار بند کر دیا، جس سے بازار عملاً اجڑ چکا ہے۔اس حوالے سے میونسپل کمیٹی کے ذمہ داران کا مؤقف ہے کہ ماہِ رمضان کے دوران پیراکی جانب سے ریڑھی بانوں کو عام بازاروں میں عارضی طور پر ریڑھیاں لگانے کی اجازت دی گئی ہے۔ ان کے مطابق بعض ریڑھی مالکان زیادہ منافع کی امید میں مرکزی بازاروں کا رخ کر رہے ہیں، تاہم رمضان کے بعد ماڈل ریڑھی بازار میں دوبارہ رونق لوٹ آئے گی۔