November 17, 2026

میلسی (بیو رو چیف و ہا ڑ ی )میلسی کے علاقہ گلزار ٹاؤن میں سیوریج لائن بند ہونے کے باعث گٹر ابل پڑے

IMG-20260305-WA0369

میلسی (بیو رو چیف و ہا ڑ ی )میلسی کے علاقہ گلزار ٹاؤن میں سیوریج لائن بند ہونے کے باعث گٹر ابل پڑے جس سے گلیوں میں گندا پانی جمع ہو گیا ہے اور علاقہ مکین شدید مشکلات کا شکار ہو گئے ہیں۔ کئی روز گزر جانے کے باوجود میونسپل کمیٹی کی جانب سے مسئلہ حل کرنے کے لیے کوئی مؤثر اقدام نہیں کیا گیا جس پر شہریوں نے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔مکینوں کا کہنا ہے کہ سیوریج کا گندا پانی گلیوں میں کھڑا رہنے کے باعث بدبو اور تعفن پھیل رہا ہے جبکہ مسجد آنے جانے والے نمازیوں کو بھی شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ نمازیوں کے مطابق جمع شدہ گندے پانی کی وجہ سے مسجد تک پہنچنا بھی مشکل ہو گیا ہے۔علاقہ مکینوں نے مزید بتایا کہ گندے پانی کے باعث مچھروں کی افزائش میں اضافہ ہو رہا ہے جس سے ملیریا اور ڈینگی جیسی بیماریوں کے پھیلنے کا خدشہ بھی بڑھ گیا ہے۔ شہریوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر سیوریج لائن کی صفائی کروا کر مسئلہ حل کیا جائے تاکہ علاقہ مکینوں کو درپیش مشکلات کا خاتمہ ہو سکے۔