جب یہ جنگ شروع ہوئی تو میں نے پہلے ہی کہا تھا کہ چین اپنے میزائل پروگرام کو آگے بڑھائے گا
جب یہ جنگ شروع ہوئی تو میں نے پہلے ہی کہا تھا کہ چین اپنے میزائل پروگرام کو آگے بڑھائے گا۔ چین کے پاس موجود میزائل صلاحیت کا ایک حصہ اس نے ابتدائی دباؤ ڈالنے کے لیے ایران کے ہاتھ میں دیا، اور اس کے ساتھ ساتھ ایران کو اپنا بائیڈو سیٹلائٹ سسٹم بھی فراہم کیا۔ یہی بائیڈو سسٹم وہ اصل فیکٹر بنا جس نے اسرائیل کے آئرن ڈوم کو بھی بے اثر کر دیا۔
صرف اسرائیل ہی نہیں، بحرین، قطر، یو اے ای اور کویت میں ہونے والی اسٹرائکس میں بھی میزائل دفاعی نظام ناکام رہے، وہ حملے روک ہی نہیں سکے۔ اس کی سب سے بڑی وجہ یہی ہے کہ ایران نے چین سے بائیڈو سیٹلائٹ سسٹم حاصل کر لیا ہے، جس کے بعد نشانے کی درستگی، رفتار اور پاور ایک بالکل نئی سطح پر چلی گئی ہے۔
اب صورتحال یہ ہے کہ نہ امریکہ ان میزائلوں کو روک سکتا ہے اور نہ ہی اس کی ٹیکنالوجی اس برتری کا مقابلہ کر سکتی ہے۔ ان شاء اللہ بہت جلد امریکہ اور اسرائیل کا سفارتی غرور بھی خاک میں مل جائے گا۔..