ڈی ایچ کیو ہسپتال وہاڑی میں بنائے جانے والے نئے سرکاری کوارٹرز کی تعمیر میں کرپشن کی سب حدیں پار کر دیں گئیں ۔
ڈی ایچ کیو ہسپتال وہاڑی میں بنائے جانے والے نئے سرکاری کوارٹرز کی تعمیر میں کرپشن کی سب حدیں پار کر دیں گئیں ۔
میرٹ کی دھجیاں اڑاتے ہوئے بندر بانٹ کرکے من پسند ڈاکٹرز کو نوازا جانے لگا ذرائع کے مطابق اطلاعات ہیں کہ ان میں سے بیشتر ڈاکٹرز نے ٹوٹے پھوٹے دروازوں والے ناکارہ کوارٹرز لینے سے انکار کردیا
وہاڑی ( بیوروچیف)تفصیلات کے مطابق حال ہی میں کروڑوں کی لاگت سے تعمیر کیے گئے کوارٹرز کی تعمیر میں انتہائی ناقص میٹیریل کا استعمال کیا گیا دو نمبر اینٹیں استعمال کی گئیں ہیں سیمنٹ کی مقدار کم اور ریت کا استعمال زیادہ کیا گیا ہے سریا وغیرہ بھی کم گیج کا استعمال کیا گیا ہے فرش بھی انتہائی ناقص واش رومز میں گھٹیا میٹیریل کااستعمال کیا گیا ہے لکڑی کے دروازے پرانے جو کہ ٹوٹے پھوٹے ہیں کہیں اور سے اکھاڑ کر یہاں لگا دیے گئے ہیں چھتیں ابھی سے لیک ہورہی ہیں مبینہ طور پر ٹھیکیدار نے ایم ایس ڈاکٹر احمد فراز اور دیگر ذمہ داران سے ملی بھگت کرکے کروڑوں روپے کی کرپشن کی ہے اور محکمہ بلڈنگ کے افسران سے ملی بھگت کر کے بل پاس کروا لیے ہیں کوارٹرز کی الاٹمنٹ میں بھی میرٹ کو نظر انداز کرکے من پسند ڈاکٹرز کو الاٹمنٹ کی جانے لگی ہے اطلاعات کے مطابق کوارٹرز کی حالت دیکھ کر کئی ڈاکٹرز نے لینے سے انکار کردیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ کوارٹرز کو دوبارہ ٹھیک کرکے نئے دروازے کھڑکیاں لگا کر دی جائیں ذرائع کے مطابق ایم ایس اور کمیٹی نے الیکشن میں ووٹنگ کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنے من پسند ڈاکٹرز کو نوازنے کے لیے کوارٹرز دینے کا وعدہ کیا ہے تاکہ آنے والے کل کو ووٹ لے سکیں۔ من پسند ڈاکٹرز کے نام کی لسٹ بنا بندر بانٹ کی ہے یہ کچھ ڈاکٹرز کو قابل قبول نہیں ہے بلکہ ڈی ایچ کیو ہسپتال وہاڑی میں سرکاری کوارٹرز کی میرٹ نہ ہونے پر لڑائی جھگڑا تک بھی نوبت آ سکتی ہے لہذا ڈی سی وہاڑی ۔ کمشنر ملتان ۔ سیکرٹری ہیلتھ پنجاب ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کو چاہیے کہ فوری نوٹس لے کر ناقص میٹریل سے بنائے جانے والے سرکاری کوارٹرز کا دورہ کریں یا کسی ایمان دار ٹیکنیکل ٹیم انٹی کرپشن کے ذریعے چیک کر کے ذمہ داران کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے ۔