October 29, 2026

وہاڑی میں ورلڈ کنٹراسیپٹو ویک بھرپور طریقے سے منانے کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔۔۔ضلع بھر میں عوام الناس کو احسن انداز میں مستفید کیا جائے گا۔ غفران چوپڑا

IMG-20240920-WA0222

وہاڑی میں ورلڈ کنٹراسیپٹو ویک بھرپور طریقے سے منانے کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔۔۔ضلع بھر میں عوام الناس کو احسن انداز میں مستفید کیا جائے گا۔ غفران چوپڑا
وہاڑی ( محمدمعظم جوئیہ ) تفصیلات کے مطابق عالمی سطح پر ورلڈ کنٹرا سیپٹو ویک 23ستمبر تا 28ستمبر 2024 تک منایا جا رہا ہے جس سلسلہ میں ڈسٹرکٹ آفیسر پاپولیشن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ ضلع وہاڑی غفران حسین ثاقب چوپڑا نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ورلڈ کنٹراسپٹو ویک کے حوالے سے ضلع بھر میں کمیونٹی میٹنگز کنٹراسیپٹو سرجری کیمپس اگاہی فلیکس بینرز اور ڈسپلے کا اہتمام اگاہی پمفلٹ سٹالز کنٹراسپٹو اگاہی سٹالز واکس موبائل سروس یونٹس کیمپس کے ساتھ ساتھ دیگر اگاہی پروگرام ترتیب دیے گئے ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ موزوں شادی شدہ جوڑوں اور عوام الناس تک کنٹراسپٹو سے متعلقہ اگاہی اور ان کے فوائد کے حوالے سے معلومات پہنچ سکیں ضلعی آفیسر غفران حسین ثاقب چوپڑا کا مزید کہنا تھا کہ دیہاتی پسماندہ علاقہ جات اور دور دراز بستیوں ابادیوں کو فوکس کرتے ہوئے نچلی سطح پر محکمہ بہبود آبادی وہاڑی کی مفت خدمات اور اگاہی پہنچانے کا پروگرام ترتیب دیا ہے تاکہ محکمہ کی مفت اور قابل بھروسہ خدمات سے زیادہ سے زیادہ عوام الناس مستفید ہو سکیں