November 17, 2026

گھگھر یوسی چیئرمین کی من مرضیاں، دکانیں مخصوص افراد کو الاٹ، شفافیت کے لیے قانونی چارہ جوئی کا مطالبہ

Screenshot_2026-03-04_182809

گھگھر یوسی چیئرمین کی من مرضیاں، دکانیں مخصوص افراد کو الاٹ، شفافیت کے لیے قانونی چارہ جوئی کا مطالبہ
ملیر رپورٹ (لالا اویس خان )
یوسی گھگھر میں سرکاری زمین پر بنائی گئی دکانیں یوسی چیئرمین کی من مرضیاں کے مطابق مخصوص افراد کو الاٹ کرنے کا انکشاف ہوا ہے، جس پر مقامی صحافتی و شہری حلقوں میں شدید تشویش پائی جا رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق مقامی صحافتی ٹیم نے مورخہ ___ کو یوسی انتظامیہ کو باقاعدہ تحریری درخواست دی تھی کہ پریس کے لیے دکانیں الاٹ کی جائیں تاکہ غریب عوام کے مسائل اجاگر کرنے اور آواز بلند کرنے کے لیے دفتر قائم کیا جا سکے۔ تاہم، بعد ازاں جب ٹیم نے دوبارہ ملاقات کی کوشش کی تو یوسی چیئرمین نے کہا کہ تمام دکانیں پہلے ہی الاٹ ہو چکی ہیں، حالانکہ اس وقت دکانوں کی باقاعدہ کٹنگ اور نمبرنگ بھی مکمل نہیں ہوئی تھی۔
صحافیوں اور شہریوں کا کہنا ہے کہ سرکاری زمین پر بننے والی دکانوں کی الاٹمنٹ میں میرٹ اور شفافیت ضروری ہے اور ہر درخواست گزار کو مساوی موقع ملنا چاہیے۔ شہری حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ متعلقہ حکام فوری نوٹس لیں اور دکانوں کی الاٹمنٹ کا مکمل ریکارڈ عوام کے سامنے لایا جائے تاکہ کسی بھی قسم کی غلط فہمی یا ابہام کا خاتمہ ہو۔
واضح رہے کہ سندھ میں شہریوں کو سرکاری معلومات تک رسائی کا حق حاصل ہے جو کہ Sindh Transparency and Right to Information Act, 2016 کے تحت محفوظ ہے۔
صحافیوں نے کہا ہے کہ اگر مقررہ مدت میں معلومات فراہم نہیں کی گئیں تو وہ آر ٹی آئی درخواست کے ذریعے باقاعدہ ریکارڈ حاصل کرنے، سندھ انفارمیشن کمیشن میں شکایت درج کرنے اور متعلقہ اینٹی کرپشن اداروں سے قانونی چارہ جوئی کرنے کے لیے تیار ہیں۔ شہری حلقوں نے بھی مطالبہ کیا ہے کہ سرکاری وسائل کی تقسیم میں مکمل شفافیت اور میرٹ کو یقینی بنایا جائے تاکہ عوامی اعتماد قائم رہے۔