November 17, 2026

عورت ہونے کا مطلب یہ نہیں کہ کچھ بھی کرو : لاہور ہائیکورٹ کے اندر خاتون اور مرد وکیل کی لڑائی

FB_IMG_1772718976860

عورت ہونے کا مطلب یہ نہیں کہ کچھ بھی کرو : لاہور ہائیکورٹ کے اندر خاتون اور مرد وکیل کی لڑائی ، ایک ہی پینل سے تعلق رکھنے کے باوجود جھگڑے کی وجہ کیا بنی ؟ ایڈووکیٹ جواد تارڑ نے خود بتا دیا ۔۔۔۔ جواد تارڑ ایڈووکیٹ کے مطابق نیچے ہال میں رش کی وجہ سے وہ اوپر گیلیری میں کھڑے تھے اور سننے کی کوشش کررہے تھے کہ نیچے سینئر وکلاء کیا بات کررہے ہیں ، اس دوران خاتون وکیل انکے قریب آ کھڑی ہوئی اور زور زور سے نعرے لگانا شروع کردیے ، میں نے انہیں درخواست کی کہ مس : سننے تو دیں نیچے ہو کیا رہا ہے کون کیا کہہ رہا ہے ؟ اس پر میڈم نے گا۔لیاں دینا شروع کردیں اور مجھے بھی اپنی مغلظات کے نشانے پر رکھ لیا ، اس دوران انہوں نے مجھے تھپڑ مارنے کی کوشش کی تو میں نے ان کا ہاتھ جھٹکا پھر انہوں نے مکا لہرایا تو میں نے انہیں پیچھے دھکیل دیا ، اس دوران وہ پیچھے پڑی کسی چیز سے لڑکھڑا کر گر گئیں ، میں نے جو کیا وہ میرا عمل نہیں رد عمل تھا ، اس دوران خاتون وکیل دوبارہ کھڑی ہوئیں ، پہلے مجھے کرسی ماری پھر ایک کتاب مجھے ماری ، اس دوران انکے ساتھی وکلاء آگئے اور انہوں نے مجھے تش۔دد کا نشانہ بنایا ۔۔۔ مجھے ذاتی طور پر افسوس ہے کہ مجھے یہ سب نہیں کرنا چاہیے تھا ایک خاتون کے ساتھ لیکن آپ یہ دیکھیں کہ کچھ خواتین اپنے عورت ہونے کا ناجائز فائدہ کیوں اٹھاتی ہیں ؟ اگر کوئی عورت کسی مرد کو تھپڑ مارے گی تو کیا وہ جواب میں دوسرا گال پیش کر دے ۔۔۔ فیصلہ عوام کے ہاتھ میں ہے ۔ ایک عورت کے ساتھ اس سلوک پر میں شرمندہ ہوں لیکن میں نے جو کچھ کیا رد عمل کے طور پر کیا ان خاتون کے ساتھ میری کوئی ذاتی لڑائی یا کسی قسم کی مخالفت وجہ جھگڑا میں شامل نہیں ۔۔۔۔